☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مصارف زکوٰۃ میں سے کسی ایک مصرف کو پوری زکوٰۃ ادا کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← مصارف زکوٰۃ میں سے کسی ایک مصرف کو پوری زکوٰۃ ادا کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 10546 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " إذَا أَعْطَاهَا فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ مِنَ الْأَصْنَافِ الثَّمَانِيَةِ الَّتِي سَمَّى اللَّهُ تَعَالَى أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ آٹھ مصارف زکوٰۃ جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائے ہیں کسی ایک مصرف کو زکوٰۃ دینا بھی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10738، ترقيم محمد عوامة 10546)
حدیث نمبر: 10547 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ : " إذَا وَضَعْتَ فِي أَيِّ الْأَصْنَافِ شِئْتَ أَجْزَأَكَ إذَا لَمْ تَجِدْ غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس مرضی مصرف کو زکوٰۃ ادا کرنا چاہے تو کرسکتا ہے جب تو اس کے علاوہ کسی اور کو نہ پائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10739، ترقيم محمد عوامة 10547)
حدیث نمبر: 10548 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، أَوْ غَيْرِهِ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " إنْ جَعَلَهَا فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر آپ کسی ایک مصرف کو زکوٰۃ ادا کردیں تو یہ آپ کی طرف سے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10740، ترقيم محمد عوامة 10548)
حدیث نمبر: 10549 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ عُمَرَ " كَانَ يَأْخُذُ الْعَرْضَ فِي الصَّدَقَةِ وَيُعْطِيهَا فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ مِمَّا سَمَّى اللَّهُ تَعَالَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق زکوٰۃ میں سامان وصول فرمایا کرتے تھے۔ اور اللہ تعالیٰ نے جو مصارف زکوٰۃ بیان فرمائے ہیں ان میں سے کسی کو دے دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10741، ترقيم محمد عوامة 10549)
حدیث نمبر: 10550 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو مصارف زکوٰۃ بیان فرمائے ہیں ان میں سے کسی ایک مصرف کو دے دینا آپ کیلئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10742، ترقيم محمد عوامة 10550)
حدیث نمبر: 10551 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْجَرَّاحِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَجْعَلَهَا فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ مِمَّا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو مصارف بیان فرمائے ہیں ان میں سے کسی ایک کو دے دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10744، ترقيم محمد عوامة 10551)
حدیث نمبر: 10552 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ" أُعْطِي الصَّدَقَةَ فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ مِنَ الْأَصْنَافِ الثَّمَانِيَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ آٹھ مصارف میں سے کسی ایک مصرف کو ہی زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10745، ترقيم محمد عوامة 10552)
حدیث نمبر: 10553 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَجْعَلَهَا فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ مِنَ الْأَصْنَافِ الثَّمَانِيَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آٹھ مصارف میں سے کسی ایک مصرف کو زکوٰۃ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10746، ترقيم محمد عوامة 10553)
حدیث نمبر: 10554 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَجْعَلَهَا فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ مِمَّا سَمَّى اللَّهُ تَعَالَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو مصارف مقرر فرمائے ہیں ان میں سے کسی ایک کو دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10747، ترقيم محمد عوامة 10554)
حدیث نمبر: 10555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " صَرِّفْهَا فِي الْأَصْنَافِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ (بہتر ہے کہ) تو زکوٰۃ تمام مصارف کو دے اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس کو مرضی دے دو کافی ہے۔ (سب کو دینا ضروری نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10748، ترقيم محمد عوامة 10555)
حدیث نمبر: 10556 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " لَوْ وُضِعَتِ الزَّكَاةُ فِي هَذَيْنِ الصِّنْفَيْنِ الْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ لَرَأَيْتُ أَنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُ عَنِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ اگر میں دو مصارف فقراء اور مساکین کو زکوٰۃ ادا کر دوں تو میں دیکھتا ہوں کہ یہ میری طرف سے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10750، ترقيم محمد عوامة 10556)