☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے زکوٰۃ میں سامان دینے کو ناپسند فرمایا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات نے زکوٰۃ میں سامان دینے کو ناپسند فرمایا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 10543 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ زَكَاةَ كُلِّ شَيْءٍ مِنْهُ، الْوَرِقُ مِنَ الْوَرِقِ، وَالذَّهَبُ مِنَ الذَّهَبِ، وَالْبَقَرُ مِنَ الْبَقَرِ، وَالْغَنَمُ مِنَ الْغَنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام پسند فرماتے تھے کہ ہر چیز کی زکوٰۃ اسی میں سے ادا کی جائے۔ چاندی کی زکوٰۃ چاندی سے، سونے کی سونے سے، گائے کی زکوٰۃ گائے سے اور بکریوں کی زکوٰۃ بکریوں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10735، ترقيم محمد عوامة 10543)
حدیث نمبر: 10544 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَرِهَ الْعُرُوضَ فِي الصَّدَقَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ناپسند فرماتے تھے کہ زکوٰۃ میں سامان وصول کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10736، ترقيم محمد عوامة 10544)
حدیث نمبر: 10545 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ يَزْعُمُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ فِي صَدَقَةِ التَّمْرِ" أَنْ يُؤْخَذَ الْبُرْنِيُّ مِنَ الْبَرْنِيِّ، وَاللَّوْنُ مِنَ اللَّوْنِ، وَلَا يُؤْخَذُ اللَّوْنُ مِنَ الْبُرْنِيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی نجیح سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے کھجور کی زکوٰۃ کے متعلق تحریر فرمایا کہ: برنی کھجور (خاص قسم کی کھجور) کی زکوٰۃ برنی کھجور سے ادا کی جائے اور لون کھجور (خاص کھجور) کی زکوٰۃ اسی کھجور سے ادا کی جائے۔ لون کھجور کی زکوٰۃ پر برنی کھجور نہیں وصول کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10737، ترقيم محمد عوامة 10545)