☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس کے پاس اپنا گھر اور خادم موجود ہوں اسکو زکوٰۃ دینے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← جس کے پاس اپنا گھر اور خادم موجود ہوں اسکو زکوٰۃ دینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 10516 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " يُعْطَى مِنَ الزَّكَاةِ مَنْ لَهُ الدَّارُ وَالْخَادِمُ وَالْفَرَسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جس کے پاس گھر، اور خادم اور گھوڑا (سواری) ہو اس کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10708، ترقيم محمد عوامة 10516)
حدیث نمبر: 10517 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَانُوا لَا يَمْنَعُونَ الزَّكَاةَ مَنْ لَهُ الْبَيْتُ وَالْخَادِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جس کے پاس گھر اور خادم ہوں اس کو زکوٰۃ دینے سے منع نہیں فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10709، ترقيم محمد عوامة 10517)
حدیث نمبر: 10518 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُعْطَى مِنْهَا مَنْ لَهُ الْخَادِمُ وَالْمَسْكَنُ إذَا كَانَ مُحْتَاجًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس کے پاس اپنا گھر اور خادم ہوں اس کو زکوٰۃ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر وہ محتاج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10710، ترقيم محمد عوامة 10518)
حدیث نمبر: 10519 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ شَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ:" سَأَلْتُ مُقَاتِلَ بْنَ حَيَّانَ عَنْ رَجُلٍ فِي الدِّيوَانِ لَهُ عَطَاءٌ وَفَرَسٌ، وَهُوَ مُحْتَاجٌ أُعْطِيهِ مِنَ الزَّكَاةِ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شبیب بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مقاتل بن حیان سے دریافت فرمایا کہ اہل دیوان میں سے ایک شخص کے پاس اگر کچھ مال اور سواری ہو تو اس کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جی ہاں“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10711، ترقيم محمد عوامة 10519)