☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اہل ذمہ پر صدقہ کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← اہل ذمہ پر صدقہ کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 10511 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الصَّدَقَةِ عَلَى غَيْرِ أَهْلِ الْإِسْلَامِ فَقَالَ:" أَمَّا الزَّكَاةُ فَلَا، وَأَمَّا إنْ شَاءَ رَجُلٌ أَنْ يَتَصَدَّقَ فَلَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن مہاجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت فرمایا کہ غیر مسلموں پر صدقہ کرنا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا زکوٰۃ تو نہیں دے سکتے ہاں البتہ اگر ان میں سے کسی کو صدقہ دینا چاہو تو دے سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10703، ترقيم محمد عوامة 10511)
حدیث نمبر: 10512 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا تُعْطِهِمْ مِنَ الزَّكَاةِ وَأَعْطِهِمْ مِنَ التَّطَوُّعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اہل ذمہ کو زکوٰۃ مت دو، ان کو صدقات نافلہ دے دیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10704، ترقيم محمد عوامة 10512)
حدیث نمبر: 10513 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ إيَاسٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا يُعْطَى الْمُشْرِكُونَ مِنَ الزَّكَاةِ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مشرکین کو زکوٰۃ میں سے کچھ بھی نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10705، ترقيم محمد عوامة 10513)
حدیث نمبر: 10514 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " لَا يُعْطَ الْيَهُودِيُّ وَالنَّصْرَانِيُّ مِنَ الزَّكَاةِ، وَلَا بَأْسَ أَنْ يُتَصَدَّقَ عَلَيْهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ کو زکوٰۃ مت دو ہاں البتہ صدقات نافلہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10706، ترقيم محمد عوامة 10514)
حدیث نمبر: 10515 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا يُعْطَى الْمُشْرِكُونَ مِنَ الزَّكَاةِ وَلَا مِنْ شَيْءٍ مِنَ الْكَفَّارَاتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مشرکین کو زکوٰۃ اور کفارات میں سے کچھ نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10707، ترقيم محمد عوامة 10515)