☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکاتب کا صدقۃ الفطر آقا ادا کرے گا کہ نہیں اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← مکاتب کا صدقۃ الفطر آقا ادا کرے گا کہ نہیں اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 10487 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ لَهُ مُكَاتَبَانِ فَلَمْ يُعْطِ عنهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے دو مکاتب غلام تھے آپ ان کا صدقۃ الفطر نہ ادا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10678، ترقيم محمد عوامة 10487)
حدیث نمبر: 10488 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " يَرَى عَنِ الْمُكَاتَبِ صَدَقَةَ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو سے مروی ہے کہ حضرت حسن مکاتب پر صدقۃ الفطر ادا کرنا ضروری سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10679، ترقيم محمد عوامة 10488)
حدیث نمبر: 10489 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ:" بَلَغَنِي أَنَّ مَيْمُونًا كَانَ يُؤَدِّي عَنِ الْمُكَاتَبِ صَدَقَةَ الْفِطْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر معلوم ہوئی ہے کہ حضرت میمون مکاتب کی جانب سے صدقۃ الفطر ادا فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10680، ترقيم محمد عوامة 10489)
حدیث نمبر: 10490 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: إنْ كَانَ مُكَاتَبًا فَطَرَحَ عَنْ نَفْسِهِ، فَقَالَ:" كَفَى نَفْسَهُ وَإِنْ لَمْ يَطْرَحْ عَنْ نَفْسِهِ أَطْعَمَ عَنْهُ سَيِّدُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر تو مکاتب کو آزاد چھوڑ دیا گیا ہو تو ہ اپنے نفس کا خود کفیل اور ذمہ دار ہے۔ اور اگر اسکو آزاد نہ چھوڑا گیا ہو تو پھر آقا اس کی جانب سے صدقۃ الفطر ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10681، ترقيم محمد عوامة 10490)
حدیث نمبر: 10491 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ الدَّرَاوَرْدِيِّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى عَلَى الْمُكَاتَبِ زَكَاةَ الْفِطْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکاتب پر صدقۃ الفطر کو ضروری نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10682، ترقيم محمد عوامة 10491)