☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر غلام آقا سے غائب ہوں اس ہی کی زمین میں تو کیا اس کی جانب سے بھی صدقۃ الفطر ادا کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← اگر غلام آقا سے غائب ہوں اس ہی کی زمین میں تو کیا اس کی جانب سے بھی صدقۃ الفطر ادا کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 10479 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ :" كَانَ يُعْطِي عَنْ غِلْمَانٍ لَهُ فِي أَرْضِ عُمَرَ الصَّدَقَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے ان غلاموں کی جانب سے بھی صدقۃ الفطر ادا فرمایا کرتے تھے جو حضرت عمر کی زمین میں تھے (یعنی ان سے غائب تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10670، ترقيم محمد عوامة 10479)
حدیث نمبر: 10480 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ :" أَنَّهَا كَانَتْ تُعْطِي صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَمَّنْ يَمُوتُ مِنْ أَهْلِهَا الشَّاهِدِ وَالْغَائِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ حضرت اسمائ ان سب کی جانب سے صدقۃ الفطر ادا فرمایا کرتی تھیں جو ان کی زیر کفالت تھے خواہ وہ حاضر ہوں یا غائب ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10671، ترقيم محمد عوامة 10480)
حدیث نمبر: 10481 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , قَالُوا: " مَنْ كَانَ لَهُ عَبْدٌ فِي زَرْعٍ أَوْ ضَرْعٍ فَعَلَيْهِ صَدَقَةُ الْفِطْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد الرحمن، حضرت سعید بن المسیب، حضرت عطاء بن یسار اور حضرت ابوسلمہ بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ: جس کے پاس غلام ہوں خواہ وہ کھیتی میں ہوں یا جانور کا دودھ نکال رہے ہوں (یعنی غائب ہوں) اس پر بھی صدقۃ الفطر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10672، ترقيم محمد عوامة 10481)
حدیث نمبر: 10482 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
وَرُوِيَ عَنْ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ :" كَانَ يُخْرِجُ صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ كُلِّهِمْ حُرِّهِمْ وَعَبْدِهِمْ صَغِيرِهِمْ وَكَبِيرِهِمْ وَمُسْلِمِهِمْ وَكَافِرِهِمْ مِنَ الرَّقِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے تمام گھر والوں کی جانب سے صدقۃ الفطر ادا فرمایا کرتے تھے۔ آزاد ہوں یا غلام، چھوٹے ہوں یا بڑے، مسلمان ہوں یا کافر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10673، ترقيم محمد عوامة 10482)
حدیث نمبر: 10483 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ" كَانَ يُعْطِي عَنْ عُمَّالِ أَرْضِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمین میں کام کرنے والے غلاموں کی جانب سے بھی صدقۃ الفطر ادا فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10674، ترقيم محمد عوامة 10483)
حدیث نمبر: 10484 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " هَلْ عَلَى غُلَامِ مَاشِيَةٍ أَوْ حَرْثٍ زَكَاةٌ؟ قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت فرمایا کہ وہ غلام جو مویشیوں کے پاس ہوں اور وہ غلام جو کھیتی میں ہوں کیا ان کی جانب سے بھی صدقۃ الفطر ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10675، ترقيم محمد عوامة 10484)
حدیث نمبر: 10485 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، وَالشَّعْبِيِّ , وَابْنِ سِيرِينَ , قَالُوا:" هِيَ عَلَى الشَّاهِدِ وَالْغَائِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ، حضرت امام شعبی اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ: صدقۃ الفطر ہر حاضر اور غائب کی جانب سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10676، ترقيم محمد عوامة 10485)
حدیث نمبر: 10486 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أُمَيَّةُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ عَلْقَمَةَ، كَتَبَ إلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ يَسْأَلُهُ عَنِ الْعَبْدِ فِي الْحَائِطِ وَالْمَاشِيَةِ عَلَيْهِ زَكَاةُ يَوْمِ الْفِطْرِ؟ قَالَ:" لَا مِنْ أَجْلِ أَنَّ الْحَائِطَ وَالْمَاشِيَةَ الَّذِي هُوَ فِيهَا إنَّمَا صَدَّقْتُ بِهِ فَلَيْسَ عَلَيْهِ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امیہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت نافع بن علقمہ نے عبد الملک بن مروان کو لکھا کہ کیا جو غلام باغ میں (کام کرتا ہو) اور جو غلام مویشوں کے ساتھ ہو اس پر بھی صدقۃ الفطر ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ کیونکہ وہ غلام جو باغ میں ہو یا مویشوں کے ساتھ ہو تو نے ان کی زکوٰۃ تو ادا کر ہی دی ہے اس لیے اس پر صدقۃ الفطر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10677، ترقيم محمد عوامة 10486)