☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
’’صدقۃ الفطر میں درہم ادا کرنے کا بیان‘‘
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← ’’صدقۃ الفطر میں درہم ادا کرنے کا بیان‘‘
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 10469 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ كِتَابَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ يُقْرَأُ إلَى عَدِيٍّ بِالْبَصْرَةِ: " يُؤْخَذُ مِنْ أَهْلِ الدِّيوَانِ مِنْ أَعْطِيَّاتِهِمْ عَنْ كُلِّ إنْسَانٍ نِصْفُ دِرْهَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے بصرہ میں حضرت عدی کی جانب (خط) لکھا تو جب وہ پڑھا گیا تو میں نے سنا اس میں تحریر تھا کہ: اہل دیوان سے ان عطایا، (بخشش، صدقۃ الفطر) سے ہر شخص سے نصف درہم وصول کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10660، ترقيم محمد عوامة 10469)
حدیث نمبر: 10470 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قُرَّةَ، قَالَ: جَاءَنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: " فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ نِصْفُ صَاعٍ عَنْ كُلِّ إنْسَانٍ، أَوْ قِيمَتُهُ نِصْفُ دِرْهَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن عبد العزیز کا مکتوب لایا گیا جس میں صدقۃ الفطر سے متعلق تحریر تھا کہ: صدقۃ الفطر ہر شخص سے نصف صاع یا اس کی قیمت نصف درہم وصول کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10661، ترقيم محمد عوامة 10470)
حدیث نمبر: 10471 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تُعْطِيَ الدَّرَاهِمَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر میں دراہم دے دئیے جائیں اسمیں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10662، ترقيم محمد عوامة 10471)
حدیث نمبر: 10472 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زُهَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ، يَقُولُ: " أَدْرَكْتهمْ وَهُمْ يُعْطُونَ فِي صَدَقَةِ رَمَضَانَ الدَّرَاهِمَ بِقِيمَةِ الطَّعَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”میں نے اپنے سے پہلے والوں کو پایا (صحابہ کرام) کہ وہ صدقۃ الفطر میں گندم کی قیمت دراھم دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10663، ترقيم محمد عوامة 10472)
حدیث نمبر: 10473 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ،" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُعْطِيَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ وَرِقًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء صدقۃ الفطر میں چاندی کے سکے (دراھم) دینے کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10664، ترقيم محمد عوامة 10473)