☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر نصف صاع گندم ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر نصف صاع گندم ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 21
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 10435 مصنف ابن ابی شیبہ
سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ شَعِيرٍ، أَوْ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر آزاد و غلام چھوٹے، بڑے، مرد اور عورت پر صدقۃ الفطر ایک صاع کھجور، یا جو یا نصف صاع گندم مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10625، ترقيم محمد عوامة 10435)
حدیث نمبر: 10436 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ: " صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک صاع کھجور یا نصف صاع گندم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10626، ترقيم محمد عوامة 10436)
حدیث نمبر: 10437 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ أَدَّى إلَى أَبِي بَكْرٍ " صَدَقَةُ الْفِطْرِ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ طَعَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتایا جس نے حضرت صدیق اکبر کو صدقۃ الفطر ادا کیا تھا کہ وہ نصف صاع کھانا (گندم) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10627، ترقيم محمد عوامة 10437)
حدیث نمبر: 10438 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، يَرْفَعُهُ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ صَدَقَةِ الْفِطْرِ، فَقَالَ:" عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ شَعِيرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب سے مرفوعا مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صدقۃ الفطر کے متعلق دریافت کیا گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چھوٹے، بڑے، آزاد اور غلام پر نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور اور جو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10628، ترقيم محمد عوامة 10438)
حدیث نمبر: 10439 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " صَدَقَةُ الْفِطْرِ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ، عَنْ كُلِّ إنْسَانٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ہر چھوٹے، بڑے، آزاد اور غلام اور ہر انسان پر نصف صاع گیہوں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10629، ترقيم محمد عوامة 10439)
حدیث نمبر: 10440 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " عَنْ كُلِّ إنْسَانٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ، وَمَنْ خَالَفَ الْقَمْحَ مِنْ تَمْرٍ أَوْ زَبِيبٍ أَوْ أَقِطٍ أَوْ غَيْرِهِ أَوْ شَعِيرٍ فَصَاعٌ تَامٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہر شخص نصف صاع گیہوں صدقۃ الفطر ادا کرے گا۔ اور جو گیہوں کے علاوہ دینا چاہے تو وہ کھجور، کشمش، پنیر اور جو یا اس کے علاوہ کوئی چزف ہو تو پورا صاع ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10630، ترقيم محمد عوامة 10440)
حدیث نمبر: 10441 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " صَدَقَةُ الْفِطْرِ عَمَّنْ صَامَ مِنَ الْأَحْرَارِ، وَعَنِ الرَّقِيقِ مَنْ صَامَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يَصُمْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ شَعِيرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر اس آزاد شخص پر ہے جو رمضان کے روزے رکھے اور ہر غلام پر ہے خواہ وہ روزے رکھے یا نہ رکھے اور وہ نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور یا جو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10631، ترقيم محمد عوامة 10441)
حدیث نمبر: 10442 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: مثل قَوْلِ الشَّعْبِيِّ:" فِيمَنْ لَمْ يَصُمْ مِنَ الْأَحْرَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نے بھی امام شعبی کے مثل فرمایا ہے کہ آزاد لوگوں میں سے جنہوں نے روزہ نہیں رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10632، ترقيم محمد عوامة 10442)
حدیث نمبر: 10443 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ قَالَ: " مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ شَعِيرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ (صدقۃ الفطر) دو مد گیہوں یا ایک صاع کھجور یا جو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10633، ترقيم محمد عوامة 10443)
حدیث نمبر: 10444 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، عن جَابِرٍ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10634، ترقيم محمد عوامة 10444)
حدیث نمبر: 10445 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ (صدقۃ الفطر) نصف صاع گیہوں ہے یا ایک صاع کھجور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10635، ترقيم محمد عوامة 10445)
حدیث نمبر: 10446 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّهُ قَالَ: " صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10636، ترقيم محمد عوامة 10446)
حدیث نمبر: 10447 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ شَعِيرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں صدقۃ الفطر دومد گیہوں یا ایک صاع کھجور یا کشمش ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10637، ترقيم محمد عوامة 10447)
حدیث نمبر: 10448 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرٍو، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ الزُّبَيْرِ ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: " مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ تَمْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ صدقۃ الفطر دو مد گیہوں ہے، یا ایک صاع کھجور یا کشمش۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10638، ترقيم محمد عوامة 10448)
حدیث نمبر: 10449 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، أَنَّهُ سَأَلَ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، فَقَالَا:" نِصْفُ صَاعٍ حِنْطَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے صدقۃ الفطر کے متعلق دریافت فرمایا؟ تو دونوں حضرات نے فرمایا کہ نصف صاع گندم ہے۔ پھر میں نے حضرت عبد الرحمن بن قاسم اور حضرت سعد بن ابراہیم سے اس کے متعلق دریافت فرمایا تو انہوں نے بھی اسی کے مثل جواب ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10639، ترقيم محمد عوامة 10449)
حدیث نمبر: 10450 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَبِيبٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ شَدَّادٍ عَنْ صَدَقَةِ الْفِطْرِ , فَقَالَ:" نِصْفُ صَاعٍ مِنْ حِنْطَةٍ أَوْ دَقِيقٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حبیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن شداد سے صدقۃ الفطر کے متعلق دریافت فرمایا؟ آپ نے فرمایا کہ نصف صاع گندم یا آٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10641، ترقيم محمد عوامة 10450)
حدیث نمبر: 10451 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو یا نصف صاع گندم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10642، ترقيم محمد عوامة 10451)
حدیث نمبر: 10452 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ ،" أَنَّهَا كَانَتْ تُعْطِي زَكَاةَ الْفِطْرِ عَمَّنْ يَمُوتُ مِنْ أَهْلِهَا الشَّاهِدِ وَالْغَائِبِ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ شَعِيرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ حضرت اسمائ اپنے اہل جن کی کفالت فرماتی تھیں چاہے وہ موجود ہوں یا غائب یعنی سفر میں ہوں ان کا صدقۃ الفطر نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور یا جو ادا فرمایا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10643، ترقيم محمد عوامة 10452)
حدیث نمبر: 10453 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ عَوْفٍ، قَالَ: سَمِعْتُ كِتَابَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إلَى عَدِيٍّ يُقْرَأُ بِالْبَصْرَةِ فِي صَدَقَةِ رَمَضَانَ:" عَلَى كُلِّ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے حضرت عدی کو لکھا جو انہوں نے بصرہ میں پڑھ کر سنایا جو میں نے خود سنا، اس میں تحریر تھا کہ صدقۃ الفطر ہر چھوٹے، بڑے، آزاد و غلام، مذکر اور مؤنث پر نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10644، ترقيم محمد عوامة 10453)
حدیث نمبر: 10454 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الصَّدَقَةُ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ طَعَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک صاع کھجور یا نصف صاع گندم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10645، ترقيم محمد عوامة 10454)