☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے اس بات کو ناپسند فرمایا کہ غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر کوئی چیز صدقہ کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات نے اس بات کو ناپسند فرمایا کہ غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر کوئی چیز صدقہ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 10378 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ سَلْمَانَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " لَا يَتَصَدَّقُ الْعَبْدُ عَلَى وَالِدِهِ وَلَا عَلَى أُمِّهِ إلَّا بِإِذْنِ سَيِّدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ غلام اپنے والد اور والدہ پر آقا کی اجازت کے بغیر صدقہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10564، ترقيم محمد عوامة 10378)
حدیث نمبر: 10379 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قُلْتُ: إنَّهُ قَدْ جَعَلَ عَلَيَّ مَوْلَايَ دِرْهَمًا فِي الْيَوْمِ فَأَتَصَدَّقُ؟ قَالَ:" لَا يَحِلُّ لَكَ مِنْ دَيْنِكَ وَلَا مِنْ مَالِكِ شَيْءٌ إلَّا بِإِذْنِهِ تُنَاوِلُ الْمِسْكِينَ اللُّقْمَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت درہم فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ سے دریافت فرمایا کہ میرے آقا مجھے ایک دن کا ایک درہم دیتے ہیں۔ کیا میں صدقہ کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: تیرے لئے تیرے خون اور تیرے مال میں آقا کی اجازت کے بغیر کچھ بھی (صدقہ کرنا) جائز نہیں ہے۔ تو مسکین کو لقمہ کھلا دیا کر (تیرے لئے یہی کافی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10565، ترقيم محمد عوامة 10379)
حدیث نمبر: 10380 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا يَتَصَدَّقُ الْعَبْدُ بِشَيْءٍ مِنْ مَالِهِ إلَّا بِإِذْنِ مَوْلَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ غلام آقا کی اجازت کے بغیر صدقہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10566، ترقيم محمد عوامة 10380)
حدیث نمبر: 10381 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ سُلَيْمَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ الشَّعْبِيَّ وَسَأَلَهُ مَمْلُوكٌ قَالَ: إنِّي أَكْتَسِبُ كَذَا وَكَذَا فَيَأْخُذُ مَوْلَايَ كَذَا وَكَذَا أَفَأَتَصَدَّقُ؟ قَالَ:" إِذًا يَكُونُ الْأَجْرُ لِمَوَالِيكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن سلیمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا کہ ایک غلام نے آپ سے سوال کیا کہ میں اتنا اتنا کماتا ہوں اور اس میں سے اتنا اتنا میرا آقا لے لیتا ہے۔ کیا میں صدقہ کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا (تو صدقہ کرے بھی تو) اس کا اجر تیرے آقا کیلئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10567، ترقيم محمد عوامة 10381)