☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في زكاة الدين
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← في زكاة الدين
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 12
حديث رقم: 10346 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ الدَّيْنُ عَلَى الرَّجُلِ، قَالَ:" يُزَكِّيهِ صَاحِبُ الْمَالِ، قَالَ فَإِنْ تَوِيَ مَا عَلَيْهِ وَخَشِيَ أَنْ لَا يُقْضَى قَالَ: يُمْهِلُ، فَإِذَا خَرَجَ أَدَّى زَكَاةَ مَا مَضَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ ایک شخص کا دوسرے شخص کے ذمہ قرض ہے (تو زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟) آپ نے فرمایا جس کا مال ہے وہ زکوٰۃ ادا کرے گا۔ اگر وہ مال ہلاک ہوجائے اور اسکو خوف ہو کہ وہ ادا نہ کرے گا تو اسکو مہلت دے اور نرمی برتے، جب وہ نکال کر ادا کر دے تو جتنا عرصہ گذر گیا ہے اس کی زکوٰۃ ادا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10532، ترقيم محمد عوامة 10346)
حديث رقم: 10347 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ: " إنْ كَانَ صَادِقًا فَلْيُزَكِّ إذَا قَبَضَ، يَعني الدَّيْنَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ بھی ارشاد فرماتے ہیں کہ جب وہ مدیون سچا ہو تو جب دین پر قبضہ کرلے تو زکوٰۃ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10533، ترقيم محمد عوامة 10347)
حديث رقم: 10348 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " إذَا كَانَ لَكَ دَيْنٌ فَزَكِّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر تیرا قرض (کسی پر ہے) تو تو اس کی زکوٰۃ ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10534، ترقيم محمد عوامة 10348)
حديث رقم: 10349 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لِيَنْظُرْ مَا كَانَ عَلَيْهِ مِنْ دَيْنٍ فَلْيَعْزِلْهُ وَمَنْ كَانَ لَهُ مِنْ دَيْنٍ ثِقَةٌ فَلْيُزَكِّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مقروض ہو تو قرض کو زکوٰۃ سے منہا کر دے۔ اور کسی بااعتماد شخص نے اس کا قرضہ دینا ہے تو اس قرضے کی رقم کو شامل کر کے زکوٰۃ دے۔ اگر کسی ٹال مٹول کرنے والے شخص نے قرضہ دینا ہے تو بھی اس کی زکوٰۃ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10535، ترقيم محمد عوامة 10349)
حديث رقم: 10350 مصنف ابن أبي شيبة
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " يُزَكِّيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ وہ زکوٰۃ ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10536، ترقيم محمد عوامة 10350)
حديث رقم: 10351 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " زَكَاةُ أَمْوَالِكُمْ حَوْلٌ إلَى حَوْلٍ، وَمَا كَانَ مِنْ دَيْنِ ثِقَةٍ فَزَكُّوهُ، وَمَا كَانَ مِنْ دَيْنِ ظَنُونٍ فَلَا زَكَاةَ فِيهِ حَتَّى يَقْضِيَهُ صَاحِبُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ تمہارے اموال پر زکوٰۃ سال مکمل ہونے کے بعد ہے۔ پس جو قرض ایسا ہو کہ اس کا ملنا یقینی ہو تو اس پر بھی زکوٰۃ ادا کر دینی چاہئے اور جس قرض کے بارے میں شک ہو اس پر زکوٰۃ ادا نہ کرے جب تک مقروض قرض ادا نہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10537، ترقيم محمد عوامة 10351)
حديث رقم: 10352 مصنف ابن أبي شيبة
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " يُزَكِّيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10538، ترقيم محمد عوامة 10352)
حديث رقم: 10353 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ، بْنِ جَابِرٍ، أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ ، قَالَ لِرَجُلٍ: " إذَا حِلْتَ فَاحْسِبْ دَيْنَكَ وَمَا عِنْدَكَ فَاجْمَعْ ذَلِكَ جَمِيعًا ثُمَّ زَكِّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن ابوبکر سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے ایک شخص سے فرمایا: جب سال مکمل ہوجائے تو اپنے مال اور جو قرض تیرا لوگوں پر ہے اس کا حساب لگا اور ان دونوں کو جمع کر کے ان کے مجموعے پر زکوٰۃ ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10539، ترقيم محمد عوامة 10353)
حديث رقم: 10354 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: " مَا كَانَ مِنْ دَيْنٍ فِيمَا لا تَرْجُوهُ فَاحْسِبْهُ، ثُمَّ أَخْرِجْ مَا عَلَيْكَ ثُمَّ زَكِّ مَا بَقِيَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جو قرض ایسا ہو کہ اسکی امید نہ ہو تو اسکو حساب کر پھر اسکو الگ کر جو تیرے اوپر قرض ہے اور جو باقی بچے اس پر زکوٰۃ ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10540، ترقيم محمد عوامة 10354)
حديث رقم: 10355 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إذَا كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّهُ خَارِجٌ فَزَكِّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تجھے معلوم ہو کہ قرض نکال کر تجھے دینے والا ہے تو اس پر زکوٰۃ ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10541، ترقيم محمد عوامة 10355)
حديث رقم: 10356 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ، قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ الدَّيْنُ الظَّنُونُ، أَيُزَكِّيهِ؟ فَقَالَ:" إنْ كَانَ صَادِقًا فَلْيُزَكِّهِ لِمَا مَضَى إذَا قَبَضَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ آدمی کا کسی پر قرض ہو لیکن واپسی یقینی نہ ہو تو کیا وہ اسکی زکوٰۃ ادا کرے گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا اگر مدیون سچا ہو تو قبضہ کے بعد جتنی مدت گذر گئی ہے اسکی زکوٰۃ ادا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10542، ترقيم محمد عوامة 10356)
حديث رقم: 10357 مصنف ابن أبي شيبة
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: إنَّ لَنَا قَرْضًا وَقَرْضًا وَدَيْنًا فَنُزَكِّيهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، كَانَتْ عَائِشَةُ تَأْمُرُنَا أَنْ نُزَكِّيَ مَا فِي الْبَحْرِ" وَسَأَلْتُ سَالِمًا فَقَالَ: مثل ذَلِكَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے دریافت فرمایا: میرا کچھ قرضہ معین مدت کیلئے ہے اور کچھ کا وقت معین نہیں تو کیا ہم زکوٰۃ ادا کریں اس پر؟ آپ نے فرمایا جی ہاں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں حکم فرمایا تھا کہ جو کچھ سمندر میں ہو اس پر زکوٰۃ ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے بھی یہی سوال پوچھا تو آپ نے بھی اسی طرح جواب ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10543، ترقيم محمد عوامة 10357)