☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ غلام پر اس کے مال کی زکوٰۃ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ غلام پر اس کے مال کی زکوٰۃ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 10343 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْعَبْدِ هَلْ عَلَيْهِ زَكَاةٌ؟ قَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ صَلَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے پوچھا گیا کہ کیا غلام پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے (بطور تعجب کے) فرمایا کیا اس پر نماز فرض ہے؟ (جب نماز فرض ہے تو زکوٰۃ بھی فرض ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10529، ترقيم محمد عوامة 10343)
حدیث نمبر: 10344 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " فِي مَالِ الْعَبْدِ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ غلام کے مال پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10530، ترقيم محمد عوامة 10344)
حدیث نمبر: 10345 مصنف ابن ابی شیبہ
لِابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ جَابِرٍ الْحَذَّاءِ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : فِي مَالِ الْعَبْدِ زَكَاةٌ؟ قَالَ" مُسْلِمٌ هُوَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" فِي مِائَتَيْ دِرْهَمٍ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر الحذائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کیا غلام کے مال پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے دریافت فرمایا: کیا وہ مسلمان ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ نے ارشاد فرمایا: دو سو درہموں پر پانچ درہم زکوٰۃ واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10531، ترقيم محمد عوامة 10345)