☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال (تدفع) الزكاة إلى السلطان
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← من قال (تدفع) الزكاة إلى السلطان
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 19
حديث رقم: 10287 مصنف ابن أبي شيبة
وَابْنَ عُمَرَ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدًا، وَابْنَ عُمَرَ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا سَعِيدٍ ، فَقُلْتُ: إنَّ لِي مَالًا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُعْطِيَ زَكَاتَهُ، وَلَا أَجِدُ لَهُ مَوْضِعًا، وَهَؤُلَاءِ يَصْنَعُونَ فِيهَا مَا تَرَوْنَ فَقَالَ:" كُلُّهُمْ أَمَرَنِي أَنْ أَدْفَعَهَا إلَيْهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سہیل سے مروی ہے کہ ان کے والد نے حضرت سعد، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید سے سوال کیا کہ میرے پاس مال ہے اور میں اس کی زکوٰۃ ادا کرنا چاہتا ہوں لیکن میں کوئی جگہ نہیں پا رہا جہاں زکوٰۃ ادا کروں، اور یہ سب لوگ اس میں جو کام کرتے ہیں وہ تو آپ جانتے ہیں۔ آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟ سب حضرات نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کو ادا کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10472، ترقيم محمد عوامة 10287)
حديث رقم: 10288 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ : " ادْفَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ إلَى مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ أَمْرَكُمْ، فَمَنْ بَرَّ فَلِنَفْسِهِ وَمِنْ أَثِمَ فَعَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اپنے اموال کی زکوٰۃ ادا کرو جن کو اللہ تعالیٰ نے ولی (بادشاہ) بنانے کا تمہیں حکم دیا ہے، پس جو شخص نیکی کرے گا اس کا ثواب اسی کیلئے ہے اور جو گناہ کا کام کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10473، ترقيم محمد عوامة 10288)
حديث رقم: 10289 مصنف ابن أبي شيبة
لِابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبَاحُ بْنُ عُبَيْدَةَ، عَنْ قَزَعَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : إنَّ لِي مَالًا فَإِلَى مَنْ أَدْفَعُ زَكَاتَهُ قَالَ:" ادْفَعْهَا إلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ" يَعني الْأُمَرَاءَ، قُلْتُ: إذًا يَتَّخِذُونَ بِهَا ثِيَابًا وَطِيبًا قَالَ:" وَإِنِ اتَّخَذُوا ثِيَابًا وَطِيبًا، وَلَكِنْ فِي مَالِكَ حَقٌّ سِوَى الزَّكَاةِ يَا قَزَعَةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قزعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: میرے پاس مال ہے میں زکوٰۃ کس کو ادا کروں؟ آپ نے فرمایا اس قوم کو یعنی امراء کو (بادشاہوں کو) میں نے عرض کیا پھر تو وہ اس کے کپڑے اور خوشبو بنالیں گے (اور خود استعمال کریں گے) آپ نے فرمایا اگرچہ وہ کپڑے اور خوشبو بنالیں، اے قزعہ تیرے مال پر زکوٰۃ کے علاوہ بھی حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10474، ترقيم محمد عوامة 10289)
حديث رقم: 10290 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ: " ادْفَعْهَا إلَيْهِمْ وَإِنْ أَكَلُوا بِهَا لُحُومَ الْكِلَابِ"، فَلَمَّا عَادُوا إلَيْهِ قَالَ:" ادْفَعْهَا إلَيْهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن اعرج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے (اس بارے میں) سوال کیا؟ آپ نے فرمایا ان کو دیدو۔ اگرچہ وہ اس سے کتے کا گوشت کھائیں جب لوگوں نے دوبارہ یہی سوال کیا تو آپ نے فرمایا ان کو دیدو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10475، ترقيم محمد عوامة 10290)
حديث رقم: 10291 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ مُجَالِدٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْهَا فَقَالَ: ادْفَعْهَا إِلَيْهِمْ وَإِنْ أَكَلُوا بِهَا البسارجات"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نعیم بن مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کے متعلق دریافت کیا، آپ نے فرمایا ان کو (بادشاہوں) ادا کردو اگرچہ وہ اس سے لذیذ چیز کھائیں۔ (البیشیار جات: وہ چیز جو مہمان کو کھانے سے پہلے پیش کی جائے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10476، ترقيم محمد عوامة 10291)
حديث رقم: 10292 مصنف ابن أبي شيبة
الْمُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ :" أَنَّهُ كَانَ يَبْعَثُ بِصَدَقَتِهِ إلَى الْأُمَرَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ اپنی زکوٰۃ امراء (بادشاہوں) کی طرف بھیجا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10477، ترقيم محمد عوامة 10292)
حديث رقم: 10293 مصنف ابن أبي شيبة
حُذَيْفَةَ ، وَسَعِيدَ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ حُذَيْفَةَ ، وَسَعِيدَ بْنَ عُمَرَ ،" كَانُوا يَرَوْنَ أَنْ تُدْفَعَ الزَّكَاةُ إلَى السُّلْطَانِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابو کثیر سے مروی ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید بن عمیر فرمایا کرتے تھے کہ زکوٰۃ نکال کر بادشاہوں کو دینی چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10478، ترقيم محمد عوامة 10293)
حديث رقم: 10294 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " كَانَتِ الصَّدَقَةُ تُدْفَعُ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ أَمَرَ بِهِ، وَإِلَى أَبِي بَكْرٍ وَمَنْ أَمَرَ بِهِ، وَإِلَى عُمَرَ وَمَنْ أَمَرَ بِهِ، وَإِلَى عُثْمَانَ وَمَنْ أَمَرَ بِهِ، فَلَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ اخْتَلَفُوا، فَمِنْهُمْ مَنْ رَأَى أَنْ يَدْفَعَهَا إلَيْهِمْ، وَمِنْهُمْ مِنْ رَأَى أَنْ يَقْسِمَهَا هُوَ، قَالَ مُحَمَّدٌ: فَلْيَتَّقِ اللَّهَ مَنِ اخْتَارَ أَنْ يَقْسِمَهَا هُوَ وَلَا يَكُونَ يَعِيبُ عَلَيْهِمْ شَيْئًا يَأْتِي مثل الَّذِي يَعِيبُ عَلَيْهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دی جاتی تھی اور جس کو آپ نے وصول کرنے کا حکم دیا تھا اس کو پھر حضرت ابوبکر کو اور جن کو انہوں نے حکم دیا ہوا تھا ان کو، پھر حضرت عمر کو اور جن کو انہوں نے حکم فرمایا ہوا تھا ان کو، پھر حضرت عثمان کو اور جن کو آپ نے حکم فرمایا تھا ان کو، جب حضرت عثمان شہید ہوگئے تو لوگوں کا آپس میں اختلاف ہوگیا۔ بعض کی رائے یہ تھی کہ اب بھی ان کو دی جائے (امراء کو) اور بعض حضرات کی رائے تھی کہ خود تقسیم کی جائے۔ حضرت محمد نے فرمایا: جو لوگ زکوٰۃ خود تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور نہ عیب لگائیں ان پر کسی چیز کا مثل اس کے جو وہ عیب وہ ان پر لگاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10479، ترقيم محمد عوامة 10294)
حديث رقم: 10295 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ سَأَلْتُ عَمْرَةَ عَنِ الزَّكَاةِ فَقَالَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ:" ادْفَعُوهَا إلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حاثہ بن ابی رجال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرہ سے زکوٰۃ ادا کرنے کے بارے میں سوال کیا؟ آپ نے جواب ارشاد فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ زکوٰۃ اپنے امراء کو ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10480، ترقيم محمد عوامة 10295)
حديث رقم: 10296 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ، قَالَ سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ، عَنِ الزَّكَاةِ أَدْفَعُهَا إلَى الْوُلَاةِ؟ قَالَ:" ادْفَعْهَا إلَيْهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے زکوٰۃ سے متعلق دریافت کیا کہ کیا زکوٰۃ امراء کو ادا کی جائے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں امراء کو ادا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10481، ترقيم محمد عوامة 10296)
حديث رقم: 10297 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " أَرْبَعٌ إلَى السُّلْطَانِ: الصَّلَاةُ وَالزَّكَاةُ وَالْحُدُودُ وَالْقَضَاءُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چار چیزیں بادشاہوں کا حق ہے۔ نماز (امامت) زکوٰۃ، حدود (قائم کرنا) اور فیصلہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10482، ترقيم محمد عوامة 10297)
حديث رقم: 10298 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " ضَمِنَ، أَوْ ضَمِنَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ أَرْبَعًا: الصَّلَاةَ وَالزَّكَاةَ وَالْحُدُودَ وَالْحُكْمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کو (بادشاہوں کو) چار چیزوں کا ضامن بنایا گیا ہے۔ نماز، زکوٰۃ، حدود اور فیصلہ کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10483، ترقيم محمد عوامة 10298)
حديث رقم: 10299 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ: أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الزَّكَاةِ، قَالَ:" ادْفَعْهَا إلَى السُّلْطَانِ" فَقِيلَ: إنَّهُمْ يَفْعَلُونَ فِيهَا وَيَفْعَلُونَ مَرَّتَيْنِ قَالَ:" فَتَسْتَطِيعُونَ أَنْ تَضَعُوهَا مَوَاضِعَهَا" قَالُوا: لَا قَالَ:" فَادْفَعُوهَا إلَيْهِمْ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10484، ترقيم محمد عوامة 10299)
حديث رقم: 10300 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " أَعْطُوهَا الْأُمَرَاءَ مَا صَلَّوْا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اپنی زکوٰۃ ان امراء کو بھی ادا کرو جو نماز نہیں پڑھتے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس فرمان کا مطلب ہے کہ ان امراء کو بھی ادا کرو جو نماز کو وقت پر نہیں پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10485، ترقيم محمد عوامة 10300)
حديث رقم: 10301 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُ قَالَ: وَأَقِيمُوا الصَّلاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ سورة البقرة آية 43 قَالَ:" هَذِهِ الْفَرِيضَةُ إلَى السُّلْطَانِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت { وَأَقِیمُوا الصَّلاَۃَ وَآتَوُا الزَّکَاۃَ } (نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو) اس فریضہ کا تعلق بادشاہ کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10487، ترقيم محمد عوامة 10301)
حديث رقم: 10302 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَرَى:" أَنْ تُدْفَعَ الزَّكَاةُ إلَى السُّلْطَانِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ بادشاہ کو دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10488، ترقيم محمد عوامة 10302)
حديث رقم: 10303 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: ثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ، فِيمَا يُوصِي بِهِ عُمَرَ: " مَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ إلَى غَيْرِ وُلَاتِهَا لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ زَكَاتُهُ وَصَدَقَتُهُ، وَلَوْ تَصَدَّقَ بِالدُّنْيَا جَمِيعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن البیلمانی سے مروی ہے کہ حضرت صدیق اکبر نے حضرت عمر کو جو وصیت فرمائی تھی وہ یہ تھی کہ جو شخص امراء کے علاوہ کسی اور کو زکوٰۃ ادا کرے اس کی زکوٰۃ قبول نہیں اگرچہ وہ پوری دنیا زکوٰۃ میں ادا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10489، ترقيم محمد عوامة 10303)
حديث رقم: 10304 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ , قَالَا: " أَدِّ زَكَاةَ مَالِكَ إلَى السُّلْطَانِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اپنے مال کی زکوٰۃ سلطان کو ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10490، ترقيم محمد عوامة 10304)
حديث رقم: 10305 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ دَيْلَمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَابْنِ عُمَرَ ، قَالَا: " ادْفَعْ زَكَاةَ مَالِكَ إلَى السُّلْطَانِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اپنے مال کی زکوٰۃ بادشاہ کو ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10491، ترقيم محمد عوامة 10305)