☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في تعجيل الزكاة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← ما قالوا في تعجيل الزكاة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 10194 مصنف ابن أبي شيبة
حَفْصٌ ، حَجَّاجٍ ، الْحَكَمِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَاعِيًا عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَتَى الْعَبَّاسَ يَسْتَسْلِفُهُ فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: إنِّي أَسْلَفْتُ صَدَقَةَ مَالِي إِلَى سَنَتَيْنِ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ:" صَدَقَ عَمِّي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ وصول کرنے والے کو زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے بھیجا۔ وہ حضرت عباس کے پاس آیا اور ان سے زکوٰۃ طلب کی۔ حضرت عباس نے ان سے فرمایا کہ میں تو اپنے مال کی دو سال کی زکوٰۃ پہلے ہی ادا کرچکا ہوں۔ وہ زکوٰۃ وصول کرنے والا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو یہ بات بتائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے چچا نے سچ کہا ہے“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10378، ترقيم محمد عوامة 10194)
حديث رقم: 10195 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدَةَ L34371، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يُعَجِّلَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ جلدی ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10379، ترقيم محمد عوامة 10195)
حديث رقم: 10196 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِتَعْجِيلِ الزَّكَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10380، ترقيم محمد عوامة 10196)
حديث رقم: 10197 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَوْ عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تُعَجِّلَ زَكَاةَ مَالِكَ وَتَحْتَسِبَ بِهَا فِيمَا يَسْتَقْبِلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ تو اپنے مال کی زکوٰۃ جلدی (پہلے ہی) ادا کر دے اور اس میں مستقبل کا حساب کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10381، ترقيم محمد عوامة 10197)
حديث رقم: 10198 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِتَعْجِيلِ الزَّكَاةِ إذَا أَخْرَجهَا جَمِيعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تو ساری زکوٰۃ ہی جلدی ادا کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10382، ترقيم محمد عوامة 10198)
حديث رقم: 10199 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنْ رَجُلٍ أَخْرَجَ زَكَاةَ ثَلَاثَ سِنِينَ ضَرْبَةً قَالَ:" يُجْزِئُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حفص بن سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے پوچھا کہ ایک شخص نے تین سالوں کی زکوٰۃ اکٹھی ایک ساتھ نکال دی ہے (تو کیا ٹھیک ہے)؟ آپ نے فرمایا: اس کیلئے یہ کافی ہے (اس طرح کرنا جائز ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10383، ترقيم محمد عوامة 10199)
حديث رقم: 10200 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يُعَجِّلَهَا قَبْلَ مَحِلِّهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ سال مکمل ہونے سے قبل ہی زکوٰۃ ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10384، ترقيم محمد عوامة 10200)
حديث رقم: 10201 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يُعَجِّلَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ جلدی ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10385، ترقيم محمد عوامة 10201)
حديث رقم: 10202 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُعَجِّلَ الرَّجُلُ زَكَاتَهُ قَبْلَ الْحِلِّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن یونس فرماتے ہیں کہ کوئی شخص سال مکمل ہونے سے پہلے ہی زکوٰۃ ادا کر دے تو حضرت زہری اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10386، ترقيم محمد عوامة 10202)
حديث رقم: 10203 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " مَا أَدْرِي مَا هَذَا فِي تَعْجِيلِ الزَّكَاةِ قَبْلَ الْحِلِّ بِشَهْرٍ أَوْ شَهْرَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے؟ زکوٰۃ فرض ہونے سے پہلے ہی زکوٰۃ ادا کردینا ایک مہینہ یا دو مہینے پہلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10387، ترقيم محمد عوامة 10203)