حَفْصٌ ، حَجَّاجٍ ، الْحَكَمِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَاعِيًا عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَتَى الْعَبَّاسَ يَسْتَسْلِفُهُ فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: إنِّي أَسْلَفْتُ صَدَقَةَ مَالِي إِلَى سَنَتَيْنِ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ:" صَدَقَ عَمِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ وصول کرنے والے کو زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے بھیجا۔ وہ حضرت عباس کے پاس آیا اور ان سے زکوٰۃ طلب کی۔ حضرت عباس نے ان سے فرمایا کہ میں تو اپنے مال کی دو سال کی زکوٰۃ پہلے ہی ادا کرچکا ہوں۔ وہ زکوٰۃ وصول کرنے والا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو یہ بات بتائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے چچا نے سچ کہا ہے“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10378، ترقيم محمد عوامة 10194)