☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو آدمی زمین میں ڈالنے کے بیج اور ہل چلانے والے جانور پر خرچ کرتا ہو تو کیا وہ زمینی پیداوار کی زکوٰۃ دے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← جو آدمی زمین میں ڈالنے کے بیج اور ہل چلانے والے جانور پر خرچ کرتا ہو تو کیا وہ زمینی پیداوار کی زکوٰۃ دے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 10191 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ، قَالَ: كَانَ عَطَاءٌ، يَقُولُ: فِي الزَّرْعِ إذَا أَعْطَى صَاحِبُهُ أَجْرَ الْحَصَّادِينَ وَالَّذِينَ يُدَوِّرُونَ هَلْ عَلَيْهِ فِيمَا أَعْطَاهُمْ صَدَقَةٌ؟ قَالَ:" لَا , إنَّمَا الصَّدَقَةُ فِيمَا حَصَلَ فِي يَدَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن معلم فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے کہ: کھیتی کا مالک جب بیچ ڈالنے والے اور کھیتی کا دیگر کام کرنے والوں کو اجرت دیتا ہے تو کیا اس اجرت پر بھی زکوٰۃ آئے گی؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ نہیں، زکوٰۃ تو اس پر ہے جو تیرے ہاتھ میں باقی بچا ہے (منافع بچا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10375، ترقيم محمد عوامة 10191)
حدیث نمبر: 10192 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي الرَّجُلِ يُنْفِقُ عَلَى ثَمَرَتِهِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا:" يُزَكِّيهَا" وَقَالَ الْآخَرُ:" يَرْفَعُ النَّفَقَةَ وَيُزَكِّي مَا بَقِيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ: جو آدمی اپنے پھلوں پر خرچ کرتا ہے اس پر بھی زکوٰۃ ہے؟ تو ایک نے ارشاد فرمایا کہ زکوٰۃ ہے۔ دوسرے نے ارشاد فرمایا کہ جو خرچ کیا ہے اسکو الگ کرے گا اور باقی پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10376، ترقيم محمد عوامة 10192)
حدیث نمبر: 10193 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " ارْفَعِ الْبَذْرَ وَالنَّفَقَةَ وَزَكِّ مَا بَقِيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بیج اور جو خرچ کیا ہے اسکو الگ کرلو اور باقی پر زکوٰۃ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10377، ترقيم محمد عوامة 10193)