☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
’’زمین سے جو کچھ بھی نکلے اس پر زکوٰۃ ہے‘‘
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← ’’زمین سے جو کچھ بھی نکلے اس پر زکوٰۃ ہے‘‘
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 10123 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ فِيمَا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ الْعُشْرُ أَوْ نِصْفُ الْعُشْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جو کچھ زمین سے اگے خواہ وہ قلیل ہو یا کثیر اس پر عشر یا نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10302، ترقيم محمد عوامة 10123)
حدیث نمبر: 10124 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " فِي كُلِّ شَيْءٍ أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ الْعُشْرُ أَوْ نِصْفُ الْعُشْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد ارشاد فرماتے ہیں کہ جو چیز زمین سے نکلے (اگے) اس پر عشر یا نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10303، ترقيم محمد عوامة 10124)
حدیث نمبر: 10125 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " فِي كُلِّ شَيْءٍ أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ زَكَاةٌ حَتَّى فِي عَشْرِ دَسْتَجَاتِ دَسْتَجَةُ بَقْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد ارشاد فرماتے ہیں کہ جو چیز زمین سے نکلے اس پر زکوٰۃ ہے۔ یہاں تک کہ دس بنڈل پر (سبزیوں کے) ایک بنڈل سبزی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10304، ترقيم محمد عوامة 10125)
حدیث نمبر: 10126 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّهُ كَانَ لَا يُوَقِّتُ فِي الثَّمَرَةِ شَيْئًا وَقَالَ:" الْعَشْرُ وَنِصْفُ الْعَشْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری ارشاد فرماتے ہیں کہ پھلوں میں کچھ بھی مؤقت نہیں کریں گے، اور فرمایا عشر یا نصف عشر آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10305، ترقيم محمد عوامة 10126)
حدیث نمبر: 10127 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے بھی اس طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10306، ترقيم محمد عوامة 10127)
حدیث نمبر: 10128 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، كَتَبَ بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إلَى أَهْلِ الْيَمَنِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے یمن والوں کو بھی اس طرح لکھ کر بھیجا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10307، ترقيم محمد عوامة 10128)
حدیث نمبر: 10129 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " فِي كُلِّ شَيْءٍ أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ: زمین جو کچھ بھی اگائے اس پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10308، ترقيم محمد عوامة 10129)