☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ گندم، جو، کھجور اور کشمش کے علاوہ چیزو ں پر زکوٰۃ نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ گندم، جو، کھجور اور کشمش کے علاوہ چیزو ں پر زکوٰۃ نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 10116 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْعُشْرُ فِي التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کھجور، کشمش، گندم اور جو میں عشر (دسواں حصہ) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10295، ترقيم محمد عوامة 10116)
حدیث نمبر: 10117 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، أَنَّ مُعَاذًا لَمَّا قَدِمَ الْيَمَنَ:" لَمْ يَأْخُذِ الزَّكَاةَ إلَّا مِنَ الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ جب یمن تشریف لائے تو آپ صرف گندم، جو، کھجور اور کشمش پر زکوٰۃ وصول فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10296، ترقيم محمد عوامة 10117)
حدیث نمبر: 10118 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ :" أَنَّهُ لَمْ يَأْخُذْهَا إلَّا مِنَ الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری گندم، جو، کھجور اور کشمش پر زکوٰۃ وصول فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10297، ترقيم محمد عوامة 10118)
حدیث نمبر: 10119 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " الصَّدَقَةُ مِنْ أَرْبَعٍ مِنَ الْبُرِّ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ بُرٌّ فَتَمْرٌ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ تَمْرٌ فَزَبِيبٌ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ زَبِيبٌ فَشَعِيرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ صرف چار چیزوں پر ہے۔ گندم میں، اگر گندم موجود نہ ہو تو کھجور پر ہے، اور اگر کھجور بھی نہ ہو تو کشمش پر ہے اور کشمش نہ ہو تو جو پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10298، ترقيم محمد عوامة 10119)
حدیث نمبر: 10120 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، سَأَلَ عَبْدُ الْحَمِيدِ، مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ، عنهَا فَقَالَ:" إنَّمَا الصَّدَقَةُ فِي الْحِنْطَةِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الحمید موسیٰ بن طلحہ سے زکوٰۃ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: زکوٰۃ گندم، جو، کھجور اور کشمش پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10299، ترقيم محمد عوامة 10120)
حدیث نمبر: 10121 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ لِي عَطَاءٌ: " لَا صَدَقَةَ إلَّا فِي نَخْلٍ أَوْ عنبٍ أَوْ حَبٍّ" وَقَالَ لِي ذَلِكَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے مجھ سے فرمایا: زکوٰۃ صرف کھجور، انگور اور دانے پر ہے۔ اور یہی بات مجھ سے حضرت عمرو بن دینار نے بھی فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10300، ترقيم محمد عوامة 10121)
حدیث نمبر: 10122 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الزَّكَاةُ فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ گندم، جو، کھجور اور کشمش پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10301، ترقيم محمد عوامة 10122)