☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يكره للمصدق من الإبل
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزكاة← ما يكره للمصدق من الإبل
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 10007 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُجَالِدٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، الصُّنَابِحِ الأَحْمُسِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الصُّنَابِحِ الأَحْمُسِيِّ ، قَالَ: أَبْصَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً حَسَنَةً فِي إبِلِ الصَّدَقَةِ فَقَالَ: " مَا هَذِهِ؟" قَالَ صَاحِبُ الصَّدَقَةِ: إنِّي ارْتَجَعْتُهَا بِبَعِيرَيْنِ مِنْ حَوَاشِي الْإِبِلِ، قَالَ: فَقَالَ:" فَنَعَمْ إذًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صنابحی احمسی فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر زکوٰۃ کے اونٹوں میں سے ایک حسین اور خوبصورت اونٹ پر ٹھہری۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کیا ہے؟ زکوٰۃ وصول کرنے والے عرض کیا کہ میں نے دو چھوٹے اونٹ واپس کر کے یہ اونٹ لیا ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پھر ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10178، ترقيم محمد عوامة 10007)
Hadith No.: 10008 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ ، مَيْسَرَةَ أَبِي صَالِحٍ ، سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ مَيْسَرَةَ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ ، قَالَ: أَتَانَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ فَجَلَسْتُ إلَيْهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إنَّ فِي عَهْدِي أَنْ لَا آخُذَ مِنْ رَاضِعِ لَبَنٍ، وَلَا نَجْمَعَ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلَا نُفَرِّقَ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ" قَالَ: وَأَتَاهُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ كَوْمَاءَ فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زکوٰۃ کی وصول یابی کے مقرر کردہ شخص آیا۔ میں اس کے پاس بیٹھا، وہ کہہ رہا تھا کہ بیشک میں نے دودھ پینے والا جانور وصول نہیں کیا، اور متفرق کو جمع نہیں کیا جائے گا اور جمع کو متفرق نہیں کیا جائیگا۔ فرماتے ہیں کہ ایک شخص بڑے والے کو ہان والا اونٹ لیکر آیا تو اس نے لینے سے انکار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10179، ترقيم محمد عوامة 10008)
Hadith No.: 10009 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُصَدِّقًا، فَقَالَ: " لَا تَأْخُذْ مِنْ حَرَزَاتِ أَنْفُسِ النَّاسِ شَيْئًا، وَخُذِ الشَّارِفَ وَذَاتَ الْعَيْبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ وصول کرنے والے کو بھیجا تو اسکو فرمایا کہ: لوگوں کے بہترین مال کو وصول نہ کرنا بلکہ ان کے بوڑھے اور عیب والے جانور وصول کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10180، ترقيم محمد عوامة 10009)
Hadith No.: 10010 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصٌ ، إسْمَاعِيلَ ، قَيْسٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: أَبْصَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً حَسَنَةً فِي إبِلِ الصَّدَقَةِ فَقَالَ: " مَا أَمْرُ هَذِهِ النَّاقَةِ؟" فَقَالَ صَاحِبُ الصَّدَقَةِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَرَفْتُ حَاجَتَكَ إلَى الظَّهْرِ فَارْتَجَعْتُهَا بِبَعِيرَيْنِ مِنَ الصَّدَقَةِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ کے اونٹوں میں سے ایک خوبصورت اونٹ پہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر پڑی تو آپ نے فرمایا اس اونٹنی کا کیا معاملہ ہے؟ تو زکوٰۃ وصول کرنے والے نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے معلوم ہوا تھا کہ آپ کو سواری کی ضرورت ہے تو میں نے دو اونٹوں کے بدلے اسے لے لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10181، ترقيم محمد عوامة 10010)
Hadith No.: 10011 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، عَنِ الْقَاسِمِ، أَنَّ عُمَرَ مَرَّتْ بِهِ غَنَمُ الصَّدَقَةِ فَرَأَى فِيهَا شَاةً ذَاتَ ضَرْعٍ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟" فَقَالُوا: مِنْ غَنَمِ الصَّدَقَةِ فَقَالَ:" مَا أَعْطَى هَذِهِ أَهْلُهَا وَهُمْ طَائِعُونَ، لَا تَفْتِنُوا النَّاسَ لَا تَأْخُذُوا حَرَزَاتِ النَّاسِ , نَكِّبُوا عَنِ الطَّعَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر زکوٰۃ میں وصول شدہ بکریوں کے پاس سے گذرے تو آپ نے ایک دودھ پیتا بکری کا بچہ دیکھا، فرمایا یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا زکوٰۃ کی بکریاں ہیں، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ نہیں دیا اس کے مالکوں نے اس حال میں کہ وہ خوش ہوں، لوگوں کو فتنہ میں مبتلا نہ کرو اور زکوٰۃ وصول کرتے وقت بہترین مال وصول نہ کیا کرو۔ اس کے کھانے سے دور رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10182، ترقيم محمد عوامة 10011)
Hadith No.: 10012 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، زَكَرِيَّا بْنِ إِسْحَاقَ ، يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، أَبِي مَعْبَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، مُعَاذٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مُعَاذٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ" حِينَ بَعَثَهُ إلَى الْيَمَنِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان کو یمن بھیجا تو ارشاد فرمایا: (زکوٰۃ وصول کرتے وقت) لوگوں کے بہترین مال سے بچنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10183، ترقيم محمد عوامة 10012)