☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات جو یہ فرماتے ہیں کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات جو یہ فرماتے ہیں کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 9992 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إنْ لَمْ تَكُنْ إلَّا أَرْبَعٌ مِنَ الذَّوْدِ فَلَيْسَ فِيهَا صَدَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب تمہارے پاس چار ذود اونٹوں کے علاوہ کچھ نہ ہو (وہ اونٹ جن کی عمر تین سے لیکر دس تک ہو) تو ان پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10163، ترقيم محمد عوامة 9992)
حدیث نمبر: 9993 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ ، أنهما قَالَا: " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنَ الْخَمْسِ مِنَ الْإِبِلِ صَدَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10164، ترقيم محمد عوامة 9993)
حدیث نمبر: 9994 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: بَلَغْنَا أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، كَانَ يَقُولُ: عندَنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي صَدَقَةِ الْإِبِلِ فَلَمْ يَسْأَلْنَا عنهُ أَحَدٌ حَتَّى قَدِمَ عَلَيْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَأَرْسَلْنَا بِهِ إلَيْهِ فَكَانَ الْكِتَابُ الَّذِي كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حِينَ بَعَثَهُمْ يُصَدِّقُونَ:" أَنْ لَيْسَ فِي الْإِبِلِ صَدَقَةٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت سالم بن عبد اللہ فرماتے تھے کہ ہمارے پاس اونٹوں کی زکوٰۃ سے متعلق حضرت عمر بن خطاب کا لکھا ہوا فرمان موجود ہے، ہم سے کسی شخص نے بھی سوال نہیں کیا یہاں تک کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا دور آگیا۔ تو ہم نے وہ مکتوب ان کو ارسال کردیا تو وہ مکتوب جس میں لکھا تھا حضرت عمر بن عبد العزیز نے جب ان کو زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے بھیجا کہ ”اونٹوں پر تب تک زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ وہ پانچ نہ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10165، ترقيم محمد عوامة 9994)
حدیث نمبر: 9995 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10166، ترقيم محمد عوامة 9995)
حدیث نمبر: 9996 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10167، ترقيم محمد عوامة 9996)
حدیث نمبر: 9997 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، شَيْبَانَ ، لَيْثٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10168، ترقيم محمد عوامة 9997)
حدیث نمبر: 9998 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، ابْنِ مُبَارَكٍ ، مَعْمَرٍ ، سُهَيْلٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ مُبَارَكٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10169، ترقيم محمد عوامة 9998)
حدیث نمبر: 9999 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ كِتَابَ الصَّدَقَةِ فَقَرَنَهُ بِسَيْفِهِ أَوْ قَالَ: بِوَصِيَّتِهِ فَلَمْ يُخْرِجْهُ حَتَّى قُبِضَ، فعَمِلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى هَلَكَ، ثُمَّ عَمِلَ بِهِ عُمَرُ حَتَّى هَلَكَ، فَكَانَ فِيهِ: " فِي الْإِبِلِ إذَا زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے بارے میں لکھا تو اسکو اپنی تلوار کیساتھ رکھ دیا یا (راوی کو شک ہے) وصیت کیساتھ اس لکھے ہوئے کو نہیں نکالا مرنے تک پھر آپ کے بعد حضرت ابوبکر صدیق اس پر مرنے تک عمل کرتے رہے پھر آپ کے بعد حضرت عمر مرنے تک اس پر عمل کرتے رہے۔ اس میں لکھا ہوا تھا: اونٹ جب ایک سو سے بیس سے زائد ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ اور ہر چالیس پر ایک بنت لبون زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10170، ترقيم محمد عوامة 9999)
حدیث نمبر: 10000 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إذَا كَثُرَتِ الْإِبِلُ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب اونٹ زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10171، ترقيم محمد عوامة 10000)
حدیث نمبر: 10001 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الْأَجْلَحِ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى الْيَمَنِ: " إذَا كَثُرَتِ الْإِبِلُ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یمن (کے قاضی کی طرف) لکھا تھا کہ جب اونٹ زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ اور ہر چالیس پر ایک بنت لبون آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10172، ترقيم محمد عوامة 10001)
حدیث نمبر: 10002 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: وُجِدَ فِي وَصِيَّةِ عُمَرَ : " مَا زَادَ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ، وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کی وصیت میں یہ بات پائی تھی کہ جب اونٹ ایک سو بیس سے زیادہ ہوجائیں تو ہر چالیس پر ایک بنت لبون اور ہر پچاس پر ایک حقہ زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10173، ترقيم محمد عوامة 10002)
حدیث نمبر: 10003 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا كَثُرَتِ الْإِبِلُ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اونٹ (ایک سو بیس سے) زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10174، ترقيم محمد عوامة 10003)
حدیث نمبر: 10004 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: بَلَغْنَا أَنَّ سَالِمًا، كَانَ يَقُولُ: عندَنَا كِتَابُ عُمَرَ فِي صَدَقَةِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ حِينَ قَدِمَ عَلَيْنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَكَانَ فِي الْكِتَابِ الَّذِي كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حِينَ بَعَثَهُمْ يُصْدِقُونَ: " فَإِذَا زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ حضرت سالم فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس اونٹوں اور بکریوں کی زکوٰۃ سے متعلق حضرت عمر کا مکتوب موجود تھا یہاں تک کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا دور خلافت آگیا۔ جب حضرت عمر بن عبد العزیز نے زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو بھیجا تو لکھا کہ جب اونٹ ایک سو بیس سے زائد ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ اور ہر چالیس پر ایک بنت لبون زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10175، ترقيم محمد عوامة 10004)