☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل (تكون) عنده مائة درهم وعشرة دنانير
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← في الرجل (تكون) عنده مائة درهم وعشرة دنانير
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 9978 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عُبَيْدَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ لَهُ مِائَةُ دِرْهَمٍ وَعَشَرَةُ دَنَانِيرَ، قَالَ:" يُزَكِّي مِنَ الْمِائَةِ دِرْهَمٌ وَنِصْفٌ وَمِنَ الدَّنَانِيرِ بِرُبْعِ دِينَارٍ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کسی کے پاس سو درھم اور دس دینار ہوں تو اس پر کتنی زکوٰۃ ہے؟ آپ نے فرمایا: سو دراہم میں اڑھائی درہم اور دینار میں ربع دینار زکوٰۃ ادا کرے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ کہ پھر میں نے امام شعبی سے یہی سوال کیا! انہوں نے فرمایا: اکثر کو اقل پر محمول کریں گے یا فرمایا (راوی کو شک ہے) اقل کو اکثر پر محمول کریں گے، اور جب وہ نصاب زکوٰۃ کی مقدار کو پہنچ جائیں تو اس میں زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10147، ترقيم محمد عوامة 9978)
حديث رقم: 9979 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قُلْتُ لِمَكْحُولٍ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، إنَّ لِي سَيْفًا فِيهِ خَمْسُونَ وَمِائَةُ دِرْهَمٍ فَهَلْ عَلَيَّ فِيهِ زَكَاةٌ؟ قَالَ:" أَضِفْ إلَيْهِ مَا كَانَ لَكَ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ، فَإِذَا بَلَغَ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ فَعَلَيْكَ فِيهِ الزَّكَاةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے سوال کیا کہ اے ابو عبد اللہ میرے پاس ایک تلوار ہے اس میں ایک سو پچاس درہم ہیں کہ کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کے ساتھ ملا لے اگر تیرے پاس سونا یا چاندی ہو، اور جب وہ دو سو درہم سونے کے اور چاندی کے ہوجائیں تب ان میں زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10149، ترقيم محمد عوامة 9979)
حديث رقم: 9980 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا كَانَتْ لَهُ ثَلَاثُونَ دِينَارًا وَمِائَةُ دِرْهَمٍ كَانَ عَلَيْهِ فِيهَا الصَّدَقَةُ، وَكَانَ يَرَى الدَّرَاهِمَ وَالدَّنَانِيرَ عَيْنًا كُلَّهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اشعث سے مروی ہے کہ حضرت حسن فرماتے تھے کہ جب تمہارے پاس تیس دینار اور سو درہم ہوجائیں تو اس پر زکوٰۃ ہے، اور حضرت حسن درہم اور دینار کو سب کا سب عین شمار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10150، ترقيم محمد عوامة 9980)