☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دیناروں پہ کتنی زکوٰۃ ہے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← دیناروں پہ کتنی زکوٰۃ ہے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 9966 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنَ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ عِشْرِينَ دِينَارًا شَيْءٌ وَفِي عِشْرِينَ دِينَارًا نِصْفُ دِينَارٍ وَفِي أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارٌ فَمَا زَادَ فَبِالْحِسَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیس دیناروں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اور بیس دینار پر نصف دینار اور چالیس دیناروں پر ایک دینار زکوٰۃ ہے اور جتنے اس سے زائد ہوں ان پر اسی حساب سے زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10135، ترقيم محمد عوامة 9966)
حدیث نمبر: 9967 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " فِي عِشْرِينَ مِثْقَالًا نِصْفُ مِثْقَالٍ وَفِي أَرْبَعِينَ مِثْقَالًا مِثْقَالٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام شعبی ارشاد فرماتے ہیں کہ بیس مثقالوں پر نصف مثقال اور چالیس مثقالوں پر ایک مثقال زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10136، ترقيم محمد عوامة 9967)
حدیث نمبر: 9968 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " فِي أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارٌ وَفِي عِشْرِينَ دِينَارًا نِصْفُ دِينَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ چالیس دینار پر ایک دینار اور بیس دینار پر نصف دینار زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10137، ترقيم محمد عوامة 9968)
حدیث نمبر: 9969 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " فِي عِشْرِينَ دِينَارًا نِصْفُ دِينَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بیس دینار پر نصف دینار زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10138، ترقيم محمد عوامة 9969)
حدیث نمبر: 9970 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَيْسَ فِي أَقَلَّ مِنْ عِشْرِينَ مِثْقَالًا شَيْءٌ وَفِي عِشْرِينَ نِصْفُ مِثْقَالٍ وَفِي أَرْبَعِينَ مِثْقَالًا مِثْقَالٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ: بیس مثقال سے کم میں کچھ نہیں ہے (زکوٰۃ نہیں ہے)۔ اور بیس مثقال پر نصف مثقال اور چالیس مثقال پر ایک مثقال زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10139، ترقيم محمد عوامة 9970)
حدیث نمبر: 9971 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ رُزَيْقٍ مَوْلَى بَنِي فَزَارَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، كَتَبَ إلَيْهِ حِينَ اسْتُخْلِفَ: " خُذْ مِمَّنْ مَرَّ بِكَ مِنْ تُجَّارِ الْمُسْلِمِينَ فِيمَا يُدِيرُونَ مِنْ أَمْوَالِهِمْ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارًا، فَمَا نَقَصَ فَبِحِسَابٍ مَا نَقَصَ حَتَّى يَبْلُغَ عِشْرِينَ، فَإِذَا نَقَصَتْ ثُلُثَ دِينَارٍ فَدَعْهَا لَا تَأْخُذْ مِنْهَا شَيْئًا، وَاكْتُبْ لَهُمْ بَرَاءَةً بِمَا تَأْخُذُ مِنْهُمْ إلَى مِثْلِهَا مِنَ الْحَوْلِ، وَخُذْ مِمَّنْ مَرَّ بِكَ مِنْ تُجَّارِ أَهْلِ الذِّمَّةِ فِيمَا يُظْهِرُونَ مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَيُرِيدُونَ بِهَا التِّجَارَاتِ مِنْ كُلِّ عِشْرِينَ دِينَارًا دِينَارًا، فَمَا نَقَصَ فَبِحِسَابٍ مَا نَقَصَ حَتَّى يَبْلُغَ عَشَرَةَ دَنَانِيرَ، فَإِذَا نَقَصَتْ ثُلُثَ دِينَارٍ فَدَعْهَا لَا تَأْخُذْ مِنْهَا شَيْئًا، وَاكْتُبْ لَهُمْ بَرَاءَةً إلَى مِثْلِهَا مِنَ الْحَوْلِ بِمَا تَأْخُذُ مِنْهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رزیق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے مجھے خلیفہ بنایا تو مجھے خط لکھا کہ مسلمان تاجروں میں سے جو کوئی تیرے پاس سے اپنا مال لے کر گذرے تو ہر چالیس دینار پر ایک دینار زکوٰۃ لینا، اور جو اس سے کم ہو تو اس میں اس حساب سے یہاں تک کہ بیس درہم ہوجائیں اور جب اس سے ثلث دینار کم ہوجائے تو پھر کچھ نہ لینا چھوڑ دینا اور جو کچھ تو نے ان سے لیا ہے اس میں ان کیلئے سال کیلئے بری ہونا لکھ دے۔ اور اہل ذمہ میں سے کوئی تاجر تیرے پاس سے گذرے وہ مال لے کر جس کو ظاہر کیا جاتا ہے اور تجارت میں لگایا جاتا ہے تو ہر بیس دینار پر ایک دینار زکوٰۃ وصول کرنا، اور جو اس سے کم ہو اس پر اسی حساب سے یہاں تک کہ دس دینار رہ جائیں اور جب اس میں ثلث دینار کم ہوجائے تو چھوڑ دے اس پر کچھ وصول نہ کر، اور ان کیلئے بھی جو تو نے وصول کیا ہے اس میں سال کیلئے براءت لکھ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10140، ترقيم محمد عوامة 9971)
حدیث نمبر: 9972 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ": لَيْسَ فِيمَا دُونَ أَرْبَعِينَ مِثْقَالًا مِنَ الذَّهَبِ صَدَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چالیس مثقال سے کم سونے پہ زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10141، ترقيم محمد عوامة 9972)
حدیث نمبر: 9973 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غُنَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى فِي عِشْرِينَ دِينَار زَكَاةً حَتَّى تَكُونَ عِشْرِينَ مِثْقَالًا فَيَكُونَ فِيهَا نِصْفُ مِثْقَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو غنیہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حکم بیس دینار سے کم پر زکوٰۃ نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ بیس مثقال ہوجائیں تو ان پر نصف مثقال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10142، ترقيم محمد عوامة 9973)
حدیث نمبر: 9974 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ: قَالَ " كَانَ لِامْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ طَوْقٌ فِيهِ عِشْرُونَ مِثْقَالًا فَأَمَرَهَا أَنْ تُخْرِجَ مِنْهُ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کی اہلیہ کا ہار بیس مثقال کا تھا، تو اس کو حکم دیا کہ اسکی زکوٰۃ پانچ درھم ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10143، ترقيم محمد عوامة 9974)
حدیث نمبر: 9975 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ عَوْفٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " فِي عِشْرِينَ دِينَارًا نِصْفُ دِينَارٍ وَفِي أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بیس دینار پر نصف دینار اور چالیس دینار پر ایک دینار زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10144، ترقيم محمد عوامة 9975)
حدیث نمبر: 9976 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چالیس دینار سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10145، ترقيم محمد عوامة 9976)
حدیث نمبر: 9977 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: " لَا يَكُونُ فِي مَالٍ صَدَقَةٌ حَتَّى يَبْلُغَ عِشْرِينَ دِينَارًا، فَإِذَا بَلَغَتْ عِشْرِينَ دِينَارًا فَفِيهَا نِصْفُ دِينَارٍ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعَةِ دَنَانِيرَ يَزِيدُهَا الْمَالُ دِرْهَم حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ دِينَارًا، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعَةٍ وَعِشْرِينَ دِينَارًا نِصْفُ دِينَارٍ وَدِرْهَمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مال پر زکوٰۃ نہیں آئے گی یہاں تک کہ وہ بیس دینار ہوجائیں، جب بیس دینار ہوجائیں تو ان پر نصف دینار زکوٰۃ ہے اور ہر چار دیناروں پر جو اس سے زائد ہو ایک درہم آتا رہے گا یہاں تک کہ وہ چالیس ہوجائیں اور ہر چالیس پر ایک دینار ہے اور چوبیس دینار پر نصف دینار اور ایک درھم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10146، ترقيم محمد عوامة 9977)