☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دو سو دراہم سے زائد جب چالیس ہو جائیں تو ان پر زکوٰۃ آئے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← دو سو دراہم سے زائد جب چالیس ہو جائیں تو ان پر زکوٰۃ آئے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 9956 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " كَانَ لَا يَرَى فِيمَا زَادَ عَلَى الْمِائَتَيْنِ شَيْءٌ حَتَّى يَبْلُغَ أَرْبَعِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ امام شعبی دو سو دراہم سے زائد پر کچھ بھی واجب نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ وہ چالیس تک پہنچ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10125، ترقيم محمد عوامة 9956)
حدیث نمبر: 9957 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ إِلَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أَبِي مُوسَى: " فَيِمَا زَادَ عَلَى الْمِائَتَيْنِ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو لکھا تھا کہ: دو سو دراہم سے زائد ہوجائیں تو پھر ہر چالیس دراہم پر ایک درھم (زکوٰۃ) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10126، ترقيم محمد عوامة 9957)
حدیث نمبر: 9958 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَيْسَ فِيمَا زَادَ عَلَى الْمِائَتَيْنِ شَيْءٌ حَتَّى يَكُونَ أَرْبَعِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دو سو دراہم سے زائد پر کچھ نہیں آئے گا یہاں تک کہ وہ چالیس ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10127، ترقيم محمد عوامة 9958)
حدیث نمبر: 9959 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " لَيْسَ فِيمَا زَادَ عَلَى الْمِائَتَيْنِ شَيْءٌ حَتَّى يَبْلُغَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ دو سو دراہم سے زائد پر کچھ نہیں آئیگا یہاں تک کہ وہ زائد چالیس ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10128، ترقيم محمد عوامة 9959)
حدیث نمبر: 9960 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " حَتَّى يَبْلُغَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا نَيِّفًا عَلَى الْمِائَتَيْنِ فَهِيَ حِينَئِذٍ سِتَّةُ دَرَاهِمَ ثُمَّ لَا شَيْءَ حَتَّى تَبْلُغَ ثَمَانِينَ وَمِائَتَيْ دِرْهَمٍ فَهِيَ سَبْعَةُ دَرَاهِمَ ثُمَّ كَذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ دو سو سے زائد چالیس درہم ہوجائیں تو پھر اس پر چھ درہم (زکوٰۃ) ہے پھر کچھ نہیں ہے یہاں تک کہ ان کی تعداد دو سو اسی ہوجائیں تو ان پر سات درھم (زکوٰۃ) ہیں، پھر اسی طرح حساب کرتے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10129، ترقيم محمد عوامة 9960)