☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ باب صدقہ کی ترغیب اور اس کے حکم کے بیان میں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← یہ باب صدقہ کی ترغیب اور اس کے حکم کے بیان میں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 9915 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ رُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِمِثْلِ رَأْسِ الْقَطَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ: سائل کو کچھ نہ کچھ دو اگرچہ چڑیا (فاختہ) کے سر کے بقدر ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10084، ترقيم محمد عوامة 9915)
حدیث نمبر: 9916 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، يَعْلَى بْنِ أَبِي يَحْيَى ، فَاطِمَةَ بِنْتِ حُسَيْنٍ ، أَبِيهَا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهَا ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلسَّائِلِ حَقٌّ وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ بنت حسین اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سائل کا تم پر حق ہے اگرچہ وہ گھوڑے پہ سوار ہو کر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10085، ترقيم محمد عوامة 9916)
حدیث نمبر: 9917 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، قَالَ: قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ:" لِلسَّائِلِ حَقٌّ وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ مُطَوَّقٍ بِالْفِضَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابو جعد فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ بن مریم کا قول ہے کہ سائل کا تم پر حق ہے اگرچہ وہ گھوڑے پہ سوار ہو کر آئے اور اسکے گلے میں چاندی کا ہار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10086، ترقيم محمد عوامة 9917)
حدیث نمبر: 9918 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: " إذَا أَتَى أَحَدَكُمُ السَّائِلُ وَهُوَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ"، أَوْ قَالَ:" يُرِيدُ أَنْ يُصَلِّيَ فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَتَصَدَّقَ فَلْيَفْعَلْ، فَإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى {14} وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى {15} سورة الأعلى آية 14-15 فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يُقَدِّمَ بَيْنَ يَدَيْ صَلَاتِهِ صَدَقَةً فَلْيَفْعَلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ جب تمہارے پاس کوئی سائل آئے اور وہ نماز کا ارادہ کر رہا ہو یا فرمایا (راوی کو شک ہے) ارادہ کرتا ہے کہ نماز پڑھے، پس اگر تم طاقت رکھو تو صدقہ کرو، بیشک اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے، تحقیق وہ شخص کامیاب ہوگیا جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا اور اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی، اور اگر نماز سے پہلے صدقہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو تو اسکو چاہئے کہ صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10087، ترقيم محمد عوامة 9918)