☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز سے پہلے افطاری کرلینا افضل ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز سے پہلے افطاری کرلینا افضل ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9882 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حدثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُصَلِّي حَتَّى يُفْطِرَ، وَلَوْ بِشَرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ا نس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطاری سے پہلے نماز نہ پڑھتے تھے، خواہ ایک گھونٹ پانی پر ہی افطار کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10051، ترقيم محمد عوامة 9882)
حدیث نمبر: 9883 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي بُرْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ:" كَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ أَنْ يُفْطِرُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ عَلَى مَا تَيَسَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو برزہ اسلمی اپنے گھر والوں کو حکم دیتے تھے کہ جہاں تک ہوسکے نماز سے پہلے افطار کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10052، ترقيم محمد عوامة 9883)
حدیث نمبر: 9884 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ الْأَسْوَدُ " لَا يُفْطِرُ فِي رَمَضَانَ حَتَّى يُصَلِّيَ الْمَغْرِبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رمضان میں مغرب کی نماز سے پہلے افطار کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10053، ترقيم محمد عوامة 9884)
حدیث نمبر: 9885 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، كانا " يصليان المغرب إذا رأيا الليل، وكانا يفطران قبل أَنْ يُصَلِّيَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز پڑھا کرتے تھے، دونوں حضرات نماز سے پہلے افطاری کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10054، ترقيم محمد عوامة 9885)