☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← عورت خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9802 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، لَيْثٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ , مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ؟ قَالَ:" لَا تَصُومُ إلَّا بِإِذْنِهِ إلَّا الْفَرِيضَةَ، فَإِنْ فَعَلَتْ أَثِمَتْ وَلَمْ يُقْبَلْ مِنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! خاوند کا اپنی بیوی پر کیا حق ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے، اگر اس نے ایسا کیا تو وہ گناہ گار ہوگی اور اس کا یہ عمل قبول نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9969، ترقيم محمد عوامة 9802)
حدیث نمبر: 9803 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ:" كَتَبَ إلَيْنَا عُمَرُ , أَنَّ الْمَرْأَةَ لَا تَصُومُ تَطَوُّعًا إلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہماری طرف خط لکھا کہ عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9970، ترقيم محمد عوامة 9803)
حدیث نمبر: 9804 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَصُومُ تَطَوُّعًا وَهُوَ شَاهِدٌ إلَّا بِإِذْنِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب خاوند موجود ہو تو عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9971، ترقيم محمد عوامة 9804)
حدیث نمبر: 9805 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أَبِي الزِّنَادِ ، مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ إلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9972، ترقيم محمد عوامة 9805)