☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الميت يموت وعليه اعتكاف
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← ما قالوا في الميت يموت وعليه اعتكاف
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 9785 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ:" سُئِلَ طَاوُسٌ عَنِ امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَعَلَيْهَا أَنْ تَعْتَكِفَ سَنَةً فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَلَهَا أَرْبَعَةُ بَنُونَ كُلُّهُمْ يُحِبُّ أَنْ يَقْضِيَ عَنْهَا، قَالَ طَاوُسٌ: اعْتَكِفُوا أَرْبَعَتَكُمْ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ وَصُومُوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس سے ایک عورت کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اس کا انتقال ہوگیا ہے اس نے منت مانی تھی کہ وہ ایک سال مسجد حرام میں اعتکاف کرے گی۔ اس کے چار بچے ہیں جن میں سے ہر ایک اس کی جگہ اعتکاف میں بیٹھنے کو تیار ہے۔ حضرت طاوس نے فرمایا کہ ان چاروں کو تین ماہ کے لئے اعتکاف میں بٹھا دو اور وہ روزے بھی رکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9952، ترقيم محمد عوامة 9785)
Hadith No.: 9786 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " لَا يُقْضَى عَنِ الْمَيِّتِ اعْتِكَاف"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میت کے اعتکاف کی قضا نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9953، ترقيم محمد عوامة 9786)
Hadith No.: 9787 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ:" أَنَّ أُمَّهُ نَذَرَتْ أَنْ تَعْتَكِفَ عَشْرَةَ أَيَّامٍ فَمَاتَتْ وَلَمْ تَعْتَكِفْ، فقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: اعْتَكِفْ عَنْ أُمِّكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ میر ی والد ہ نے نذرمانی تھی کہ وہ دس دن اعتکاف میں بیٹھیں گی، لیکن ان کا انتقال ہوگیا اور وہ اعتکاف میں نہ بیٹھ سکیں۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اپنی والدہ کی طرف سے اعتکاف کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9954، ترقيم محمد عوامة 9787)
Hadith No.: 9788 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مُصْعَبٍ , أَنَّ عَائِشَةَ اعْتَكَفَتْ عَنْ أَخِيهَا بَعْدَ مَا مَاتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن مصعب فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بھائی کے انتقال کے بعد ان کی طرف سے اعتکاف کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9955، ترقيم محمد عوامة 9788)