☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ وہ چاند رات مسجد میں گذار کر اگلے دن عید گاہ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ وہ چاند رات مسجد میں گذار کر اگلے دن عید گاہ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 9770 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ:" أَنَّهُ أُتِيَ يَوْمَ الْفِطْرِ فِي مَسْجِدِ قَوْمِهِ وَاعْتَكَفَ فِيهِ بِجُوَيْرَةِ مُزَيْنَةَ فَأَقْعَدَهَا فِي حِجْرِهِ، ثُمَّ أَعْنَقَهَا وَخَرَجَ إلَى الْمُصَلَّى كَمَا هُوَ مِنَ الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ کے پاس عیدالفطر کے دن ان کی قوم کی مسجد میں جس میں انہوں نے اعتکاف کیا تھا، ایک بناؤ سنگھار والی بچی لائی گئی، انہوں نے اسے اپنی گود میں بٹھایا اور اس سے پیار کیا۔ پھر عید گاہ کی طرف تشریف لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9936، ترقيم محمد عوامة 9770)
حدیث نمبر: 9771 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ لِلْمُعْتَكِفِ أَنْ يَبِيتَ لَيْلَةَ الْفِطْرِ فِي مَسْجِدِهِ حَتَّى يَكُونَ غُدُوُّهُ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف معتکف کے لئے اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ وہ عید الفطر کی رات اپنی مسجد میں گذارے اور صبح کو عید گاہ پہنچے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9937، ترقيم محمد عوامة 9771)
حدیث نمبر: 9772 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " بِتْ لَيْلَ الْفِطْرِ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي اعْتَكَفْتَ فِيهِ حَتَّى يَكُونَ غُدُوُّكَ إلَى مُصَلَّاكَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ عید الفطر کی رات اس مسجد میں گذارو جس میں تم نے اعتکاف کیا ہو، پھر صبح عیدگاہ کی طرف جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9938، ترقيم محمد عوامة 9772)