☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال لا اعتكاف إلا في مسجد يجمع فيه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من قال لا اعتكاف إلا في مسجد يجمع فيه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 9762 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: جَاءَ حُذَيْفَةُ إلَى عَبْدِ اللَّهِ، فقَالَ:" أَلَا أَعْجَبَكَ مِنْ قَوْمِكَ عُكُوفٌ بَيْنَ دَارِكَ وَبَيْنَ دَارِ الْأَشْعَرِيِّ يَعْنِي الْمَسْجِدَ؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَلَعَلَّهُمْ أَصَابُوا وَأَخْطَأْتُ , فقَالَ حُذَيْفَةُ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهُ: " لَا اعْتِكَافَ إلَّا فِي ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى، وَمَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا أُبَالِي أَعْتَكِفُ فِيهِ أَوْ فِي سُوقِكُمْ هَذِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہایک مرتبہ حضرت عبد اللہ کے پاس آئے اور ان سے فرمایا کہ کیا آپ کو ان لوگوں پر تعجب نہیں ہوتا جو آپ کے اور اشعری کے گھر کے بیچ یعنی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ شاید وہ ٹھیک ہیں اور آپ غلطی پر ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ اعتکاف صرف تین مسجدوں میں ہوتا ہے۔ ایک مسجد حرام، دوسری مسجد اقصیٰ اور تیسری مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، میرے خیال میں اس مسجد میں جس میں وہ لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہیں، اعتکاف کرنا اور بازار میں اعتکاف کرنا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9927، ترقيم محمد عوامة 9762)
Hadith No.: 9763 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اعتکاف صرف مصر جامع میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9928، ترقيم محمد عوامة 9763)
Hadith No.: 9764 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ الْأَزْمَعِ، قَالَ: " اعْتَكَفَ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ الْأَعْظَمِ وَضَرَبَ خَيْمَةً فَحَصَبَهُ النَّاسُ فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ مَسْعُودٍ فَأَرْسَلَ إلَيْهِ رَجُلًا فَكَفَّ النَّاسَ عَنْهُ وَحَسَّنَ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شداد بن ازمع فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجدِ اعظم میں اعتکاف کے لئے بیٹھا اور اس نے خیمہ لگایا۔ لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا۔ یہ خبر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو آپ نے ایک آدمی بھیج کو لوگوں کو اس سے دور کیا اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9930، ترقيم محمد عوامة 9764)
Hadith No.: 9765 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " لَا اعْتِكَافَ إلَّا فِي مَسْجِدِ نَبِيٍّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اعتکاف صرف حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9931، ترقيم محمد عوامة 9765)
Hadith No.: 9766 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " لَا اعْتِكَافَ إلَّا فِي مَسْجِدِ جَمَاعَةٍ يُجْمَعُ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اعتکاف صرف جامع مسجد میں ہوسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9932، ترقيم محمد عوامة 9766)
Hadith No.: 9767 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا عَنِ الِاعْتِكَافِ، فقَالَا: " لَا يُعْتَكَفُ إلَّا فِي مَسْجِدٍ يَجْمَعُونَ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اعتکاف کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اعتکاف صرف جامع مسجد میں ہوسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9933، ترقيم محمد عوامة 9767)
Hadith No.: 9768 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " لَا اعْتِكَافَ إلَّا فِي مَسْجِدٍ يُجْمَعُ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اعتکاف صرف جامع مسجد میں ہوسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9934، ترقيم محمد عوامة 9768)
Hadith No.: 9769 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَا اعْتِكَافَ إلَّا فِي مَسْجِدِ جَمَاعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ اعتکاف صرف جامع مسجد میں ہوسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9935، ترقيم محمد عوامة 9769)