☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره للمعتكف أن يدخل سقفا
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من كره للمعتكف أن يدخل سقفا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 9746 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ ضَرَبَ خِبَاءً أَوْ فُسْطَاطًا فَقَضَى فِيهِ حَاجَتَهُ وَلَا يَأْتِي أَهْلَهُ وَلَا يَدْخُلُ سَقْفًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اعتکاف کرنا چاہتے تو اپنے لئے ایک خیمہ بنالیتے، اسی میں اپنی ضروریات پوری فرماتے۔ پھر نہ اپنے گھر والوں کے پاس آتے اور نہ چھت کے نیچے جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9911، ترقيم محمد عوامة 9746)
Hadith No.: 9747 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ عُمَرَ " رَأَى قَوْمًا اعْتَكَفُوا فِي الْمَسْجِدِ وَقَدْ سُتِرُوا فَأَنْكَرَهُ، وَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: إنَّمَا نَسْتُرُهُ عَلَى طَعَامِنَا، قَالَ: فَاسْتُرُوهُ فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَاهْتِكُوهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے مسجد میں اعتکاف کے لئے پردے لگائے ہوئے تھے۔ حضرت عمر نے انہیں اس سے منع کیا اور پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے کھانا کھانے کے لئے پردے لگائے تھے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم کھانا کھانے کے لئے پردے لگاؤ جب کھانا کھا چکو تو پردے ہٹا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9912، ترقيم محمد عوامة 9747)
Hadith No.: 9748 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّاءٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " الْمُعْتَكِفُ لَا يَدْخُلُ بَيْتًا مُسَقَّفًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ معتکف چھت والے کمرے میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9913، ترقيم محمد عوامة 9748)
Hadith No.: 9749 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا يَدْخُلُ بَيْتًا مُسَقَّفًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ معتکف چھت کے نیچے نہیں آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9914، ترقيم محمد عوامة 9749)
Hadith No.: 9750 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ:" لَا يَدْخُلُ دَارًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ وہ گھر میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9915، ترقيم محمد عوامة 9750)
Hadith No.: 9751 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" لَا يَدْخُلُ بَيْتًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ کمرے میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9916، ترقيم محمد عوامة 9751)
Hadith No.: 9752 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَا يَدْخُلُ بَيْتًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کمرے میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9917، ترقيم محمد عوامة 9752)