☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کھائے تو روزہ دار کو کیا ملتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر کوئی روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کھائے تو روزہ دار کو کیا ملتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9707 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ ذَرٍّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خَلِيلٍ، قَالَ: " الصَّائِمُ إذَا أُكِلَ عِنْدَهُ الطَّعَامُ سَبَّحَتْ مَفَاصِلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن حلیل کہتے ہیں کہ اگر کوئی روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کھائے تو اس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9871، ترقيم محمد عوامة 9707)
حدیث نمبر: 9708 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ ، لَيْلَى ، أُمِّ عُمَارَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ امْرَأَةٍ يُقَالَ لَهَا لَيْلَى ، عَنْ أُمِّ عُمَارَةَ ، قَالَتْ: أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُرِّبَ إلَيْهِ طَعَامٌ فَكَانَ بَعْضُ مَنْ عِنْدَهُ صِيَامٌ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّ الصَّائِمَ إذَا أُكِلَ عِنْدَهُ الطَّعَامُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام عمارہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ آپ کے پاس موجود ایک شخص کا روزہ تھا۔ آپ نے فرمایا کہ جب روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کوئی کھاتا ہے تو فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9872، ترقيم محمد عوامة 9708)
حدیث نمبر: 9709 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الصَّائِمُ إذَا أُكِلَ عِنْدَهُ سَبَّحَتْ مَفَاصِلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کھائے تو اس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9873، ترقيم محمد عوامة 9709)
حدیث نمبر: 9710 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: " الصَّائِمُ إذَا أُكِلَ عِنْدَهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب روزہ دار کے پاس کھایا جاتا ہے تو فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9874، ترقيم محمد عوامة 9710)