☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الشهر كم هو يوما
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← ما قالوا في الشهر كم هو يوما
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 14
حديث رقم: 9693 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: " ضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ عَلَى الْأُخْرَى، ثُمَّ قَالَ: الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا، ثُمَّ نَقَصَ فِي الثَّالِثَةِ أُصْبُعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارا اور فرمایا کہ مہینہ اس طرح ہوتا ہے، مہینہ اس طرح ہوتا ہے۔ پھر تیسری مرتبہ ایک انگلی کم رکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9856، ترقيم محمد عوامة 9693)
حديث رقم: 9694 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَجَّاجٍ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، رَجُلٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " اعْتَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا فَلَمَّا مَضَى تِسْعٌ وَعِشْرُونَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ، فقَالَ:" إنَّ الشَّهْرَ قَدْ تَمَّ وَقَدْ بَرَرْتَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مہینہ تک اپنی ازواج سے دور رہے، جب انتیس دن گذر گئے تو حضرت جبریل آئے اور انہوں نے عرض کیا کہ مہینہ گذر چکا ہے اور آپ نے قسم کو پورا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9857، ترقيم محمد عوامة 9694)
حديث رقم: 9695 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمْ مَضَى مِنَ الشَّهْرِ؟ قُلْنَا: مَضَى اثْنَانِ وَعِشْرُونَ يَوْمًا وَبَقِيَتْ ثَمَانٍ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلْ مَضَتِ اثْنَانِ وَعِشْرُونَ يَوْمًا وَبَقِيَتْ سَبْعٌ، الْتَمِسُوهَا اللَّيْلَةَ، ثُمَّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَالشَّهْرُ هَكَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَأَمْسَكَ وَاحِدَةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مہینے کے کتنے دن گذر گئے؟ ہم نے کہا کہ بائیس دن گذر گئے اور آٹھ باقی رہ گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں، بلکہ بائیس دن گذر گئے اور سات دن باقی رہ گئے۔ الْتَمِسُوہَا اللَّیْلَۃَ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مہینہ یوں ہوتا ہے، مہینہ یوں ہوتا ہے۔ یہ بات تین مرتبہ فرمائی اور ایک مرتبہ رک گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9858، ترقيم محمد عوامة 9695)
حديث رقم: 9696 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " حَلَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ أَقْسَمَ شَهْرًا فَصَعِدَ عَلِيَّةَ فَلَمَّا كَانَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ جَاءَهُ جِبْرِيلُ، فقَالَ: أنزل فَقَدْ تَمَّ الشَّهْرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ماہ تک اپنی ازواج کے پاس نہ جانے کی قسم کھائی اور اونچے کمرے میں تشریف لے گئے۔ جب انتیس دن گذر گئے تو حضرت جبریل حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایک مہینہ گذر گیا آپ نیچے تشریف لے آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9859، ترقيم محمد عوامة 9696)
حديث رقم: 9697 مصنف ابن أبي شيبة
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، سَعِيدَ بْنَ عَمْرٍو ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عَمْرٍو ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَعَقَدَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ؟ وَالشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا يَعْنِي تَمَامَ الثَّلَاثِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہم ایک ان پڑھ امت ہیں، ہم نہ لکھتے ہیں اور نہ حساب کرتے ہیں۔ مہینہ اتنا ہوتا ہے، اتنا ہوتا ہے، اتنا ہوتا ہے۔ آپ نے تیسری مرتبہ میں انگوٹھے سے گرہ بنائی۔ (یعنی انتیس تک گنوایا) پھر فرمایا کہ مہینہ اتنا ہوتا ہے اتنا ہوتا ہے اتنا ہوتا ہے۔ اس مرتبہ آپ نے پورے تیس تک گنوایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9860، ترقيم محمد عوامة 9697)
حديث رقم: 9698 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا، ثُمَّ نَقَصَ إبْهَامَهُ يَعْنِي تِسْعًا وَعِشْرِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مہینہ اتنا ہوتا ہے، اتنا اور اتنا۔ تیسری مرتبہ آپ نے اپنے انگوٹھے کو شمار نہ کیا۔ یعنی انتیس تک گنوایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9861، ترقيم محمد عوامة 9698)
حديث رقم: 9699 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَقَعَدَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ، ثُمَّ نزل فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إنَّكَ آلَيْتَ شَهْرًا , فقَالَ:" إنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج سے ایک مہینے کا ایلاء کیا اور اپنے اونچے کمرے میں تشریف لے گئے۔ پھر آپ انتیس دن بعد نیچے تشریف لے آئے۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ! آپ نے تو ایک مہینے کا ایلاء کیا تھا؟ آپ نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9862، ترقيم محمد عوامة 9699)
حديث رقم: 9700 مصنف ابن أبي شيبة
عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ كَذَا وَكَذَا وَضَرَبَ بِيَدِهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ نَقَصَ وَاحِدَةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہم ایک ان پڑھ امت ہیں، ہم نہ لکھتے ہیں اور نہ حساب کرتے ہیں۔ مہینہ اتنا ہوتا ہے، اتنا ہوتا ہے، اتنا ہوتا ہے۔ آپ نے تیسری مرتبہ ہاتھ اٹھاتے ہوئے ایک انگلی کم کی۔ یعنی انتیس تک گنوایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9863، ترقيم محمد عوامة 9700)
حديث رقم: 9701 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، ثُمَّ طَبَّقَ بَيْنَ كَفَّيْهِ مَرَّتَيْنِ وَطَبَّقَ الثَّالِثَةَ وَقَبَضَ الْإِبْهَامَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔ پھر آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دو مرتبہ پورا پورا کھولا اور تیسری مرتبہ انگوٹھے کو بند رکھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت سنی تو فرمایا کہ اللہ ابو عبد الرحمن پر رحم فرمائے۔ دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینے تک کے لئے اپنی بیویوں کو چھوڑ دیا تھا۔ آپ انتیس دن بعد تشریف لے آئے تو لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! آپ نے تو ایک مہینے کا ایلاء کیا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9864، ترقيم محمد عوامة 9701)
حديث رقم: 9702 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الرُّكَيْنِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " شَهْرٌ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ وَشَهْرٌ ثَلَاثُونَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کوئی مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے اور کوئی تیس دن کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9866، ترقيم محمد عوامة 9702)
حديث رقم: 9703 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ ، يَقُولُ: " الشُّهُورُ شَهْرٌ ثَلَاثُونَ وَشَهْرٌ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے کہ کبھی مہینہ تیس دن کا ہوتا ہے اور کبھی انتیس دن کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9867، ترقيم محمد عوامة 9703)
حديث رقم: 9704 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " رَمَضَانُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رمضان انتیس دن کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9868، ترقيم محمد عوامة 9704)
حديث رقم: 9705 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ: " صُمْنَا رَمَضَانَ فِي عَهْدِ عَلِيٍّ عَلَى غَيْرِ رُؤْيَةِ ثَمَانِيَةٍ وَعِشْرِينَ يَوْمًا فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفِطْرِ أَمَرَنَا أَنْ نَقْضِيَ يَوْمًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن عتبہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں چاند دیکھے بغیر رمضان میں اٹھائیس دن روزے رکھے۔ عید الفطر کے دن انہوں نے ہمیں ایک روزے کی قضا کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9869، ترقيم محمد عوامة 9705)
حديث رقم: 9706 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " مَا صُمْنَا تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رمضان کے ہم نے کم از کم انتیس اور زیادہ سے زیادہ تیس روزے رکھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9870، ترقيم محمد عوامة 9706)