عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ كَذَا وَكَذَا وَضَرَبَ بِيَدِهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ نَقَصَ وَاحِدَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہم ایک ان پڑھ امت ہیں، ہم نہ لکھتے ہیں اور نہ حساب کرتے ہیں۔ مہینہ اتنا ہوتا ہے، اتنا ہوتا ہے، اتنا ہوتا ہے۔ آپ نے تیسری مرتبہ ہاتھ اٹھاتے ہوئے ایک انگلی کم کی۔ یعنی انتیس تک گنوایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9863، ترقيم محمد عوامة 9700)