☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره صوم الدهر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من كره صوم الدهر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 9642 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، وَأَبِي مَيْسَرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، وَأَبِي مَيْسَرَةَ ، قَالَا: جَاءَ رَجُلٌ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ , رَجُلٌ صَامَ الْأَبَدَ؟، قَالَ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد اور حضرت ابومیسرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے صوم دہر رکھا اس کا کیا حکم ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ نہ روزہ رکھنے والوں میں سے ہے اور نہ روزہ نہ رکھنے والوں میں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9804، ترقيم محمد عوامة 9642)
Hadith No.: 9643 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، وَسُفْيَانَ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، أَبِي الْعَبَّاسِ الْمَكِّيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَسُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے ابد کا روزہ رکھا اس کا روزہ نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9805، ترقيم محمد عوامة 9643)
Hadith No.: 9644 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ ، أَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَرَأَيْتَ رَجُلًا يَصُومُ الدَّهْرَ كُلَّهُ، قَالَ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ أَوْ مَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے صوم دہر رکھا اس کا کیا حکم ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ نہ روزہ رکھنے والوں میں سے ہے اور نہ روزہ نہ رکھنے والوں میں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9806، ترقيم محمد عوامة 9644)
Hadith No.: 9645 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، شُعْبَةَ ، قَتَادَةَ ، مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَامَ الْأَبَدَ فَلَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شخیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ابد کا روزہ رکھنے والا نہ روزہ رکھنے والوں میں سے ہے اور نہ روزہ نہ رکھنے والوں میں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9807، ترقيم محمد عوامة 9645)
Hadith No.: 9646 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: " مَنْ صَامَ الدَّهْرَ ضُيِّقَتْ عَلَيْهِ جَهَنَّمُ هَكَذَا وَطَبَّقَ بِكَفِّهِ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے صوم دہر رکھا اس پر جہنم کو یوں بند کیا جائے گا۔ اور انہوں نے اپنی ہتھیلی کو بند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9808، ترقيم محمد عوامة 9646)
Hadith No.: 9647 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ يَسَارٍ سَمِعَهُ، مِنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوموسیٰ نے یہ قول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بھی نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9809، ترقيم محمد عوامة 9647)
Hadith No.: 9648 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي عَمَّارٍ الْهَمْدَانِيِّ ، عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَرَأَيْتَ رَجُلًا يَصُومُ الدَّهْرَ كُلَّهُ، قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّهُ يَطْعَمُ الدَّهْرَ كُلَّهُ، قَالَ: ثُلُثَيْهِ؟ قَالَ: أَكْثَرُ، قَالَ: نِصْفَهُ، قَالَ: أَكْثَرُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ مَا يُذْهِبُ وَحْرَ الصَّدْرِ صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا کوئی آدمی صوم دہر رکھ سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ میرے خیال میں وہ پورے دہرکا روزہ نہ رکھے۔ سوال کرنے والے نے کہا کہ اس کے دو تہائی کا رکھ سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ بھی زیادہ ہے۔ اس نے کہا کہ نصفِ دہر کا روزہ رکھ سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ بھی زیادہ ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک ایسی مقدار بتاتا ہوں جس سے اس کے دل کے وساوس اور کھوٹ دور ہوجائیں گے، وہ ہر مہینے میں تین روزے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9810، ترقيم محمد عوامة 9648)
Hadith No.: 9649 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ:" بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا يَصُومُ الدَّهْرَ فَعَلَاهُ بِالدِّرَّةِ وَجَعَلَ يَقُولُ: كُلْ يَا دَهْرُ كُلْ يَا دَهْرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو اطلاع ملی کہ ایک آدمی صوم دہر رکھتا ہے۔ آپ نے اسے کوڑا مارا اور فرمایا کہ اے دہر! کھاؤ، اے دہر! کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9811، ترقيم محمد عوامة 9649)
Hadith No.: 9650 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ:" ذُكِرَ لِلشَّعْبِيِّ أَنَّ عُبَيْدًا الْمُكْتِبَ يَصُومُ الدَّهْرَ كُلَّهُ فَكَرِهَ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عمرو کہتے ہیں کہ حضرت شعبی کو بتایا گیا کہ عبید المکتب صوم دہر رکھتے ہیں۔ حضرت شعبی نے اس کو ناپسند قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9812، ترقيم محمد عوامة 9650)
Hadith No.: 9651 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ صَوْمِ الدَّهْرِ فَكَرِهَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے صوم دہر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9813، ترقيم محمد عوامة 9651)
Hadith No.: 9652 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: " لَمْ يَكُنْ سَالِمٌ، وَالْقَاسِمُ , وَعُبَيْدُ اللَّهِ , يَصُومُونَ الدَّهْرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت عبید اللہ دہر کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9814، ترقيم محمد عوامة 9652)
Hadith No.: 9653 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا صَامَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے صوم دہر رکھا اس کا روزہ نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9815، ترقيم محمد عوامة 9653)