☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت میں خوب کوشش کیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جو حضرات رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت میں خوب کوشش کیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 9637 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، هُبَيْرَةَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا دَخَلَتِ الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ أَيْقَظَ أَهْلَهُ وَرَفَعَ الْمِئْزَرَ"، قِيلَ لِأَبِي بَكْرٍ: مَا رَفْعُ الْمِئْزَرِ، قَالَ:" اعْتِزَالُ النِّسَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر والوں کو جگاتے اور ازار کو بلند رکھتے۔ حضرت ابوبکر بن عیاش سے سوال کیا گیا کہ ازار کو بلند رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ خواتین سے کنارہ کشی اختیار کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9799، ترقيم محمد عوامة 9637)
حدیث نمبر: 9638 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ يُوقِظُ أَهْلَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رمضان کے آخری عشرے میں اپنے گھر والوں کو جگایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9800، ترقيم محمد عوامة 9638)
حدیث نمبر: 9639 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوقِظُ أَهْلَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ وَيُشَمِّرُ فِيهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اپنی خواتین کو جگاتے تھے اور انہیں عبادت کی ترغیب دوسرے لوگوں سے زیادہ دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9801، ترقيم محمد عوامة 9639)
حدیث نمبر: 9640 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ كَصَلَاتِهِ فِي سَائِرِ السَّنَةِ فَإِذَا دَخَلَتِ الْعَشْرُ اجْتَهَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکرہ رمضان میں اسی طرح معمول کی عبادت کرتے تھے جیسے باقی دنوں میں، البتہ جب آخری عشرہ شروع ہوتا تو بہت کوشش فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9802، ترقيم محمد عوامة 9640)
حدیث نمبر: 9641 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، إبْرَاهِيمُ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إبْرَاهِيمُ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْتَهِدُ فِي الْعَشْرِ اجْتِهَادًا لَا يَجْتَهِدُهُ فِي غَيْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں عبادت کی جتنی کوشش فرماتے تھے اتنی اور کسی وقت میں نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9803، ترقيم محمد عوامة 9641)