☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الهلال يرى، وبعض الناس قد أكل
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← في الهلال يرى، وبعض الناس قد أكل
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 9567 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ , أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سُوَيْدٍ الْفِهْرِيَّ:" أَفْطَرَ أَوْ ضَحَّى قَبْلَ النَّاسِ بِيَوْمٍ: فَكَتَبَ إلَيْهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ أَفْطَرْتَ قَبْلَ النَّاسِ؟ فَكَتَبَ إلَيْهِ مُحَمَّدٌ أَنَّهُ شَهِدَ عِنْدِي حِزَامُ بْنُ حَكِيمٍ الْقُرَشِيُّ أَنَّهُ رَأَى الْهِلَالَ فَكَتَبَ إلَيْهِ عُمَرُ أَوَ أَحَدُ النَّاسِ أَوَ ذُو الْيَدَيْنِ هُوَ؟"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ محمد بن سوید فہری نے لوگوں سے ایک دن پہلے عید الفطر یاعیدا لاضحی منائی۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے انہیں خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی تو محمد نے ان کی طرف خط لکھا کہ حزام بن حکیم قرشی نے میرے سامنے چاند دیکھنے کی گواہی دی۔ حضر ت عمر بن عبد العزیز نے انہیں خط لکھا کہ کیا ایک آدمی کی گواہی پر؟ کیا وہ دو آدمیوں کے برابر ہوسکتے ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9726، ترقيم محمد عوامة 9567)
حديث رقم: 9568 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , أَنَّ قَوْمًا شَهِدُوا عَلَى هِلَالِ رَمَضَانَ بَعْدَ مَا أَصْبَحَ النَّاسُ، فقَالَ:" مَنْ لَمْ يَأْكُلْ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ وَمَنْ أَكَلَ فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے زمانے میں لوگوں نے دن کے وقت چاند دیکھنے کی گواہی دی کہ گذشتہ رات ہم نے چاند دیکھ لیا تھا۔ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے فرمایا کہ جس نے کھانا نہیں کھایا وہ روزہ پورا کرے اور جس نے کھالیا وہ باقی دن کھانے پینے سے رکا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9727، ترقيم محمد عوامة 9568)
حديث رقم: 9569 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ أَرَأَيْتَ إنْ أَصْبَحَ أَهْلُ مَكَّةَ مُفْطِرِينَ أَوْ رَجُلٌ أَوْ رَجُلَانِ، ثُمَّ جَاءَهُمْ أَنْ قَدْ رُئِيَ الْهِلَالُ فَجَاءَهُمُ الْخَبَرُ بِذَلِكَ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ أَوْ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ كَانُوا يَصُومُونَ بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ أَوْ يَقْضُونَهُ بَعْدُ؟ قَالَ:" يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ إنْ شَاءُوا وَلَمْ يُوجِبْ عَلَيْهِمْ أَنْ يَصُومُوا بَقِيَّتَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا کہ اگر مکہ کے کچھ لوگ روزہ دار نہ ہونے کی حالت میں صبح کریں، یا ایک یا دو آدمی روزہ دار نہ ہونے کی حالت میں صبح کریں، پھر کچھ دیر بعد کوئی آدمی آئے اور کہے کہ گذشتہ رات چاند دیکھ لیا گیا تھا، یہ خبر ان کے پاس دن کے ابتدائی یا انتہائی حصہ میں آئی، تو کیا وہ باقی دن روزہ رکھیں یا بعد میں اس روزے کی قضا کریں۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ چاہیں تو کھاتے پیتے رہیں باقی دن میں روزہ رکھنا ان پر ضروری نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9728، ترقيم محمد عوامة 9569)