☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا روزہ دار کوئی چیز چکھ سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← کیا روزہ دار کوئی چیز چکھ سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 9368 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَوْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَتَطَعَّمَ الصَّائِمُ مِنَ الْقِدْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد یا حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ روزہ دار ہانڈی میں سے کچھ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9526، ترقيم محمد عوامة 9368)
حدیث نمبر: 9369 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَذُوقَ الْخَلَّ أَوِ الشَّيْءَ مَا لَمْ يَدْخُلْ حَلْقَهُ وَهُوَ صَائِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ روزہ دا رکے لئے سرکہ وغیرہ چکھنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وہ حلق میں نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9527، ترقيم محمد عوامة 9369)
حدیث نمبر: 9370 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَتَطَاعَمَ الصَّائِمُ مِنَ الْقِدْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ روزہ دار ہانڈی میں سے کچھ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9528، ترقيم محمد عوامة 9370)
حدیث نمبر: 9371 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَتَطَاعَمَ الصَّائِمُ الْعَسَلَ، وَالسَّمْنَ وَنَحْوَهُ، ثُمَّ يَمُجَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ روزہ دار گھی یا شہد وغیرہ کو چکھ کر منہ سے باہر پھینک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9529، ترقيم محمد عوامة 9371)
حدیث نمبر: 9372 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَائِمًا أَيَّامَ مِنًى وَهُوَ يَذُوقُ عَسَلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے منی کے دنوں میں حضرت عروہ بن زبیر کو دیکھا کہ وہ روزے کی حالت میں شہد چکھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9530، ترقيم محمد عوامة 9372)
حدیث نمبر: 9373 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، عَنْ: " الصَّائِمِ يَلْحَسُ الْأَنْفَاسَ، قَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ کیا روزہ دار سیاہی چاٹ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9531، ترقيم محمد عوامة 9373)
حدیث نمبر: 9374 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " أَتَيْتُ عَائِشَةَ أَنَا وَرَجُلٌ مَعِي وَذَلِكَ يَوْمُ عَرَفَةَ فَدَعَتْ لَنَا بِشَرَابٍ، ثُمَّ قَالَتْ:" لَوْلَا أَنِّي صَائِمَةٌ لَذُقْتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ عرفہ کے دن میں ایک آدمی کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے ہمارے لئے پینے کی چیز منگوائی اور فرمایا کہ اگر میرا روزہ نہ ہوتا تو میں اسے چکھ لیتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9532، ترقيم محمد عوامة 9374)