☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في صوم الجمعة وما جاء فيه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← ما ذكر في صوم الجمعة وما جاء فيه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 9332 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَصُومُ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إلَّا أَنْ يَصُومَ قَبْلَهُ أَوْ يَصُومَ بَعْدَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن روزہ صرف اس صورت میں رکھے کہ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد میں بھی روزہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9488، ترقيم محمد عوامة 9332)
حديث رقم: 9333 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهِيَ صَائِمَةٌ، قَالَ: فقَالَ: صُمْتُ أَمْسِ؟ قَالَتْ: لَا، قَالَ: تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِينَ غَدًا؟، قَالَتْ: لَا، قَالَ: فَأَفْطِرِي إذًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن حضرت جویریہ بنت حارث کے پاس تشریف لائے۔ ان کا روزہ تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا کل تمہارا روزہ تھا؟ انہوں نے کہا نہیں۔ آپ نے پوچھا کہ کیا آئندہ کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا نہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر روزہ توڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9489، ترقيم محمد عوامة 9333)
حديث رقم: 9334 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ ، حُذَيْفَةَ الْأَزْدِيِّ ، جُنَادَةَ الْأَزْدِيِّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ الْأَزْدِيِّ، عَنْ جُنَادَةَ الْأَزْدِيِّ ، قَالَ: " دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَبْعَةِ نَفَرٍ مِنَ الْأَزْدِ أَنَا ثَامِنُهُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَنَحْنُ صِيَامٌ فَدَعَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى طَعَامٍ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقُلْنَا إنَّا صِيَامٌ، قَالَ: هَلْ صُمْتُمْ أَمْسِ؟ قُلْنَا لَا، قَالَ: فَهَلْ تَصُومُونَ غَدًا؟ قُلْنَا لَا، قَالَ: فَأَفْطِرُوا، ثُمَّ خَرَجَ إلَى الْجُمُعَةِ فَلَمَّا جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ دَعَا بِإِنَاءٍ مِنْ مَاءٍ فَشَرِبَهُ، وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ إلَيْهِ لِيُعَلِّمَهُمْ أَنَّهُ لَا يَصُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جنادہ ازدی کہتے ہیں کہ قبیلہ ازد کے ہم آٹھ لوگ جمعہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم سب کا روزہ تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا منگوا کر ہمارے سامنے رکھوایا توہم نے کہا کہ ہمارا روزہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ کیا گذشتہ کل تم نے روزہ رکھا تھا؟ ہم نے عرض کیا نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ آئندہ کل تم روزہ رکھو گے؟ ہم نے عرض کیا نہیں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ روزہ توڑ دو۔ پھر آپ جمعہ کے لئے تشریف لے گئے۔ جب آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے تو آپ نے پانی منگوا کر پیا۔ لوگ آپ کو دیکھ رہے تھے۔ دراصل آپ انہیں بتانا چاہتے تھے کہ جمعہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ نہیں رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9490، ترقيم محمد عوامة 9334)
حديث رقم: 9335 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْيَانَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُتَطَوِّعًا مِنَ الشَّهْرِ أَيَّامًا فَلْيَكُنْ صَوْمُهُ يَوْمَ الْخَمِيسِ، وَلَا يَصُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَإِنَّهُ يَوْمُ طَعَامٍ وَشَرَابٍ وَذِكْرٍ، فَيَجْمَعُ اللَّهُ يَوْمَيْنِ صَالِحَيْنِ يَوْمَ صِيَامِهِ وَيَوْمَ نُسُكِهِ مَعَ الْمُسْلِمِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ تم میں سے کسی نے اگر کسی مہینے میں نفلی روزہ رکھنا ہو تو وہ جمعرات کو روزہ رکھے، جمعہ کو روزہ نہ رکھے کیونکہ جمعہ کا دن کھانے، پینے اور ذکر کا دن ہے۔ جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے آدمی دو صالح دنوں کو جمع کردیتا ہے ایک روزہ کے دن کو اور دوسرا مسلمانوں کے ساتھ کھانے پینے کے دن کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9491، ترقيم محمد عوامة 9335)
حديث رقم: 9336 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَكَنٍ، قَالَ: " مَرَّ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ عَلَى أَبِي ذَرٍّ يَوْمَ جُمُعَةٍ وَهُمْ صِيَامٌ، فقَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكُمْ لِتَفْطُرُنَّ فَإِنَّهُ يَوْمُ عِيدٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سکن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے کچھ شاگرد جمعہ کے دن حضرت ابو ذر کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان سب کا روزہ تھا۔ حضرت ابو ذر نے ان سے فرمایا کہ میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم روزہ توڑ دو، کیونکہ یہ جمعہ کا دن دراصل عید کا دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9492، ترقيم محمد عوامة 9336)
حديث رقم: 9337 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا يَصُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُتَعَمِّدًا لَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کا خاص عزم کرکے اس دن روزہ نہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9493، ترقيم محمد عوامة 9337)
حديث رقم: 9338 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " لَا يَصُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إلَّا أَنْ يَصُومَ يَوْمًا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن روزہ صرف اس صورت میں رکھے کہ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد میں بھی روزہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9494، ترقيم محمد عوامة 9338)
حديث رقم: 9339 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَصُومَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يُتَعَمَّدُهُ وَحْدَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی نے صرف جمعہ کے دن کو خاص کرتے ہوئے اس دن روزہ رکھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9495، ترقيم محمد عوامة 9339)
حديث رقم: 9340 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُمْ كَرِهُوا صَوْمَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ لِيَتَقَوَّوْا بِهِ عَلَى الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے کو مکروہ قرار دیا ہے تاکہ جمعہ کی نمازبھر پور قوت کے ساتھ ادا کی جاسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9496، ترقيم محمد عوامة 9340)
حديث رقم: 9341 مصنف ابن أبي شيبة
شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، شُعْبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَبِي أَيُّوبَ الْعَتَكِيِّ ، جُوَيْرِيَةَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْعَتَكِيِّ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَهِيَ صَائِمَةٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فقَالَ: أَصْمُتِ أَمْسِ؟، قَالَتْ: لَا، قَالَ: فَتَصُومِينَ غَدًا؟، قَالَتْ: لَا، قَالَ: فَأَفْطِرِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب عتکی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن حضرت جویریہ بنت حارث کے پاس تشریف لائے۔ ان کا روزہ تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا کل تمہارا روزہ تھا؟ انہوں نے کہا نہیں۔ آپ نے پوچھا کہ کیا آئندہ کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا نہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر روزہ توڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9497، ترقيم محمد عوامة 9341)
حديث رقم: 9342 مصنف ابن أبي شيبة
شَرِيكٌ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، زِيَادٍ الْحَارِثِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ زِيَادٍ الْحَارِثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَنْتَ الَّذِي تَنْهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، قَالَ: لَا، وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ أَوْ هَذِهِ الْبُنْيَةِ، مَا أَنَا نَهَيْتُ عَنْهُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زیاد حارثی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت ابوہریرہ سے کہا کہ کیا آپ ہیں جو جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں؟ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ اس حرمت کے رب کی قسم یا اس عمارت یعنی خانہ کعبہ کے رب کی قسم! میں نے اس سے منع نہیں کیا بلکہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9498، ترقيم محمد عوامة 9342)