☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(ما ذكر) في صوم المحرم وأشهر (الحرام)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← (ما ذكر) في صوم المحرم وأشهر (الحرام)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 9314 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: أَتَى عَلِيًّا رَجُلٌ، فقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَخْبِرْنِي بِشَهْرٍ أَصُومُهُ بَعْدَ رَمَضَانَ، فقَالَ: لَقَدْ سَأَلْتنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا يَسْأَلُ عَنْهُ بَعْدَ رَجُلٍ سَمِعْتُهُ يَسْأَلُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ لَهُ: " إنْ كُنْتَ صَائِمًا شَهْرًا بَعْدَ رَمَضَانَ فَصُمِ الْمُحَرَّمَ، فَإِنَّهُ شَهْرُ اللَّهِ وَفِيهِ يَوْمٌ تَابَ فِيهِ قَوْمٌ، وَيُتَابُ فِيهِ عَلَى آخَرِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! میں رمضان کے بعد کس مہینے میں روزے رکھا کروں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب سے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا ہے اس کے بعد سے تمہارے علاوہ کسی نے مجھ سے اس بارے میں نہیں پوچھا۔ جب میں نے پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر تم نے رمضان کے بعد کسی مہینے میں روزہ رکھنا ہو تو محرم کے مہینے میں روزہ رکھو، کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں ایک قوم اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے دوسروں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9470، ترقيم محمد عوامة 9314)
Hadith No.: 9315 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ أَشْهُرَ الْحُرُمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اشہر حرم میں روزے رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9471، ترقيم محمد عوامة 9315)
Hadith No.: 9316 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ , وَسَلِيطٍ أَخِيهِ، قَالَا:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَصُومُ بِمَكَّةَ أَشْهُرَ الْحُرُمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اشہر حرم میں مکہ میں روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9472، ترقيم محمد عوامة 9316)
Hadith No.: 9317 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصِّيَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ رَمَضَانَ، فقَالَ:" شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي يَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! رمضان کے بعد سب سے افضل روزے کون سے ہیں؟ آپ نے فرمایا اللہ کے اس مہینے کے روزے جسے تم محرم کہتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9473، ترقيم محمد عوامة 9317)