☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في تفريق رمضان
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← ما قالوا في تفريق رمضان
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 20
Hadith No.: 9206 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: بَلَغَنِي" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ تَقْطِيعِ قَضَاءِ رَمَضَانَ، فقَالَ: ذَاكَ إلَيْكَ، وَقَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمْ دَيْنٌ فَقَضَى الدِّرْهَمَ وَالدِّرْهَمَيْنِ، أَلَمْ يَكُنْ قَضَاءً وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ يَعْفُوَ وَيَغْفِرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن منکدر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ رمضان کی قضاء میں تقطیع اور تفریق کی جاسکتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ہاں ایسا کرسکتے ہو۔ دیکھو اگر تم میں سے کسی پر قرضہ ہو اور وہ ایک یا دو دو درہم کرکے اسے ادا کرے تو کیا قرضہ ادا نہ ہوگا؟ اللہ تعالیٰ تو زیادہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9361، ترقيم محمد عوامة 9206)
Hadith No.: 9207 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَا: " لَا بَأْسَ بِقَضَاءِ رَمَضَانَ مُتَفَرِّقًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رمضان کے روزوں کی قضاء متفرق کرکے رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9362، ترقيم محمد عوامة 9207)
Hadith No.: 9208 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَنْبَأَنِي بَكْرٌ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " إنْ شِئْتَ فَاقْضِ رَمَضَانَ مُتَتَابِعًا وَإِنْ شِئْتَ مُتَفَرِّقًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو رمضان کے روزوں کی قضا ترتیب سے مسلسل کرلو اور اگر چاہو تو متفرق کرکے کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9363، ترقيم محمد عوامة 9208)
Hadith No.: 9209 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ , قَالَ:" إنْ شَاءَ فَرَّقَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر رمضان کے روزوں کی قضا کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو متفرق کرکے قضا کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9365، ترقيم محمد عوامة 9209)
Hadith No.: 9210 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ، أَنَّهُ قَالَ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ، قَالَ:" أَحْصِ الْعِدَّةَ وَصُمْ كَيْفَ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن محیریز رمضان کی قضاء کے بارے میں فرماتے ہیں کہ گنتی پوری کرو چاہے جیسے بھی روزے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9366، ترقيم محمد عوامة 9210)
Hadith No.: 9211 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ، قَالَ:" أَحْصِ الْعِدَّةَ وَصُمْ كَيْفَ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ سے رمضان کی قضاء کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ گنتی پوری کرو چاہے جیسے بھی روزے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9367، ترقيم محمد عوامة 9211)
Hadith No.: 9212 Musannaf Ibn Abi Shaibah
رَافِعًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ جَدَّتِهِ , أَنَّ رَافِعًا , كَانَ يَقُولُ: " أَحْصِ الْعِدَّةَ وَصُمْ كَيْفَ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رافع فرمایا کرتے تھے کہ گنتی پوری کرو چاہے جیسے بھی روزے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9368، ترقيم محمد عوامة 9212)
Hadith No.: 9213 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" جَاءَتِ امْرَأَةٌ إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ تَسْأَلُهُ عَنْ قَضَاءِ صِيَامِ رَمَضَانَ، فقَالَ: أَحْصِي الْعِدَّةَ وَفَرِّقِي"، قَالَ: وَكَانَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَعِكْرِمَةُ يَقُولَانِ ذَلِكَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے رمضان کی قضاء کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ گنتی پوری کرو خواہ روزوں کو متفرق کرکے رکھو۔ حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عکرمہ بھی اسی بات کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9369، ترقيم محمد عوامة 9213)
Hadith No.: 9214 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ، وَطَاوُسٌ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالُوا: " إنْ شِئْتَ فَاقْضِ رَمَضَانَ مُتَتَابِعًا أَوْ مُتَفَرِّقًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت مجاہد، حضرت طاوس اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو رمضان کی قضا مسلسل کرو اور اگر چاہو تو متفرق کرکے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9370، ترقيم محمد عوامة 9214)
Hadith No.: 9215 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ، وَطَاوُسٌ" أنهم كانوا لَا يَرَوْنَ بَأْسًا بِتَفْرِيقِ قَضَاءِ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر، حضرت عطاء، حضرت مجاہد اور حضرت طاوس رمضان کی قضاء میں تفریق کو ممنوع قرار نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9371، ترقيم محمد عوامة 9215)
Hadith No.: 9216 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الرَّجُلِ يَكُونُ عَلَيْهِ صَوْمٌ مِنْ رَمَضَانَ فَيُفَرِّقُ صِيَامَهُ أَوْ يَصِلُهُ، قَالَ:" إنَّ اللَّهَ أَرَادَ بِعِبَادِهِ الْيُسْرَ فَلْيَنْظُرْ أَيْسَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ إنْ شَاءَ وَصَلَهُ، وَإِنْ شَاءَ فَرَّقَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی پر رمضان کے روزے ہوں وہ مسلسل روزے رکھے گا یا الگ الگ رکھ سکتا ہے؟ فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر آسانی چاہتا ہے۔ جو طریقہ اسے آسان لگتا ہے اس پر عمل کرلے اگر ملا کر رکھنا آسان ہے تو ایسا کرلے اور اگر جدا جدا کرکے رکھنا آسان ہے تو ایسا کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9372، ترقيم محمد عوامة 9216)
Hadith No.: 9217 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ زُهَيْرٍ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي مَيْسَرَةَ ," أَنَّ أَبَا مَيْسَرَةَ كَانَ يُقَطِّعُ قَضَاءَ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابومیسرہ رمضان کے قضاء روزے الگ الگ کرکے رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9373، ترقيم محمد عوامة 9217)
Hadith No.: 9218 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إنْ شَقَّ عَلَيْكَ أَنْ تَقْضِيَ مُتَتَابِعًا فَرِّقْ إنَّمَا هِيَ عِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو مسلسل روزے رکھنا مشکل لگے تو الگ الگ کرکے رکھ لے، کیونکہ یہ دوسرے دنوں کی گنتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9374، ترقيم محمد عوامة 9218)
Hadith No.: 9219 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ: فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ سورة البقرة آية 185، قَالَ:" إنْ شَاءَ وَصَلَ وَإِنْ شَاءَ فَرَّقَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ آیت قرآنی { فَعِدَّۃٌ مِنْ أَیَّامٍ أُخَرَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو ملائے اور اگر چاہے تو جدا جدا رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9375، ترقيم محمد عوامة 9219)
Hadith No.: 9220 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" كَانَ لَا يَرَى بِقَضَاءِ رَمَضَانَ مُنْقَطِعًا بَأْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ رمضان کی قضاء کو الگ الگ رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9376، ترقيم محمد عوامة 9220)
Hadith No.: 9221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ:" إنْ شِئْتَ مُتَتَابِعًا وَإِنْ شِئْتَ مُتَفَرِّقًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رمضان کے قضاء روزوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو مسلسل رکھے اور اگر چاہے تو الگ الگ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9377، ترقيم محمد عوامة 9221)
Hadith No.: 9222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: " قَضَاءُ رَمَضَانَ عِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن میمون فرماتے ہیں کہ رمضان کی قضاء دوسرے دنوں کی گنتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9378، ترقيم محمد عوامة 9222)
Hadith No.: 9223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ الْمَكِّيِّ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ تُفَرِّقَ قَضَاءَ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ رمضان کی قضا کو متفرق کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9379، ترقيم محمد عوامة 9223)
Hadith No.: 9224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ ، ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ" صُمْهُ كَيْفَ شِئْتَ"، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ " صُمْهُ كَمَا أَفْطَرْتُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رمضان کے قضاء روزوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جیسے چاہو رکھو۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ انہیں ایسے رکھو جیسے تم نے انہیں چھوڑا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9380، ترقيم محمد عوامة 9224)
Hadith No.: 9225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ وَسُئِلَ عَنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ مُتَفَرِّقًا، قَالَ: أَحْصِ الْعِدَّةَ وَصُمْ كَيْفَ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوعبیدہ بن جراح سے رمضان کے روزوں کی قضاء کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ گنتی پوری کرو چاہے جیسے بھی روزے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9381، ترقيم محمد عوامة 9225)