☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يفطر من التطوع ولا يقضي
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← من كان يفطر من التطوع ولا يقضي
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 9191 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، إبْرَاهِيمَ ، ابْنِ أُمِّ هَانِئٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ أُمِّ هَانِئٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ:" كُنْتُ قَاعِدَةً عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ نَاوَلَنِيهِ فَشَرِبْتُ، قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَدْ أَذْنَبْتُ فَاسْتَغْفِرْ لِي، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟، قَالَتْ: كُنْتُ صَائِمَةً فَأَفْطَرْتُ، قَالَ: أَمِنْ قَضَاءٍ كُنْتِ تَقْضِينَهُ؟، قَالَتْ: لَا، قَالَ: لَا يَضُرُّكِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام ہانی فرماتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھی تھی۔ آپ کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی جو آپ نے پی لی۔ آپ نے وہ چیز مجھے دی میں نے بھی اس میں سے پی لیا۔ پھر میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! میں نے ایک گناہ کیا ہے، میرے لئے استغفار فرمادیجئے۔ آپ نے پوچھا تم نے ایسا کون سا گناہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں روزے سے تھی میں نے روزہ توڑ دیا۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تم کسی روزے کی قضا کررہی تھیں؟ میں نے کہا نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں اس کا کوئی نقصان نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9346، ترقيم محمد عوامة 9191)
حديث رقم: 9192 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُفْطِرُ مِنْ صَوْمِ التَّطَوُّعِ وَلَا يُبَالِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نفلی روزہ توڑ دیتے تھے اور اس کی کوئی پرواہ نہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9347، ترقيم محمد عوامة 9192)
حديث رقم: 9193 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ الْمَكِّيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّهُ " وَطِئَ جَارِيَةً لَهُ وَهُوَ صَائِمٌ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ وَطِئْتهَا وَأَنْتَ صَائِمٌ، قَالَ: هِيَ جَارِيَتِي أَعْجَبَتْنِي وَإِنَّمَا هُوَ تَطَوُّعٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یوسف بن ماہک مکی کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے روزے کی حالت میں اپنی ایک باندی سے جماع کیا۔ کسی نے ان سے کہا کہ آپ نے روزے کی حالت میں اس سے جماع کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ میری باندی تھی، مجھے اچھی لگی۔ روزہ تو ویسے بھی نفلی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9348، ترقيم محمد عوامة 9193)
حديث رقم: 9194 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُصْبِحَ الرَّجُلُ صَائِمًا ثُمَّ يُفْطِرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی نفلی روزہ توڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9349، ترقيم محمد عوامة 9194)
حديث رقم: 9195 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، لَيْثٍ ، عَبْدِ اللَّهِ ، مُجَاهِدٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " رُبَّمَا أُهْدِيَتْ لَنَا الطُّرْفَةُ فَنَقُولُ لَوْلَا صَوْمُكَ قَرَّبْنَاهَا إلَيْكَ فَيَدْعُو بِهَا فَيُفْطِرُ عَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بعض اوقات کوئی عمدہ اور نادر چیز ہمیں ہدیہ کی جاتی۔ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کرتیں کہ اگر آپ کا روزہ نہ ہوتا تو ہم آپ کو یہ چیز پیش کردیتیں۔ آپ اس چیز کو منگواتے اور ہم اس پر روزہ افطار کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9350، ترقيم محمد عوامة 9195)
حديث رقم: 9196 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ، عَنْ أَبِي مِسْكِينٍ، قَالَ: كَانَ إبْرَاهِيمُ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي دَعْوَةٍ، فقَالَ سَعِيدٌ: إنِّي كُنْتُ حَدَّثْتُ نَفْسِي بِالصَّوْمِ، ثُمَّ أَكَلَ، وَقَالَ إبْرَاهِيمُ: مَا يُعْجِبُنِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسکین کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر ایک دعوت میں تھے۔ حضرت سعید نے کہا کہ میں نے تو روزے کی بات کی تھی۔ پھر انہوں نے کھالیا اور حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ مجھے یہ بات پسند نہ تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9351، ترقيم محمد عوامة 9196)
حديث رقم: 9197 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَسَارٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَصْبَحَ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَا يُفْطِرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی روزے کی نیت کرلے تو اسے روزہ توڑنا نہیں چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9352، ترقيم محمد عوامة 9197)