☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يصوم تطوعا ثم يفطر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← في الرجل يصوم تطوعا ثم يفطر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 9185 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ السَّلَامِ ، خُصَيْفٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , أَنَّ عَائِشَةَ , وَحَفْصَةَ " أَصْبَحَتَا صَائِمَتَيْنِ فَأَفْطَرَتَا فَأَمَرَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَضَائِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ نے روزہ رکھا اور پھر توڑ دیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس روزے کی قضا کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9340، ترقيم محمد عوامة 9185)
Hadith No.: 9186 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ:" أَنَّهُ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَعَطِشَ عَطَشًا شَدِيدًا فَأَفْطَرَ فَسَأَلَ عِدَّةً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرُوهُ أَنْ يَقْضِيَ يَوْمًا مَكَانَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بتی فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن سیرین نے یوم عرفہ کو روزہ رکھا، لیکن انہیں شدید پیاس لگی اور انہوں نے روزہ توڑ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے بہت سے صحابہ کرام سے اس بارے میں سوال کیا تو سب نے اس کے بدلے ایک دن کی قضاء کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9341، ترقيم محمد عوامة 9186)
Hadith No.: 9187 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " يَقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نفلی روزہ توڑنے کے بدلے ایک دن کی قضاء کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9342، ترقيم محمد عوامة 9187)
Hadith No.: 9188 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مَكْحُولًا عَنْ رَجُلٍ أَصْبَحَ صَائِمًا عَزَمَتْ عَلَيْهِ أُمُّهُ أَنْ يُفْطِرَ، قَالَ:" كَأَنَّهُ كَرِهَ ذَلِكَ، وَقَالَ:" يَقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو روزہ رکھے اور پھر اسے توڑ دے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک دن کی قضا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9343، ترقيم محمد عوامة 9188)
Hadith No.: 9189 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا تَسَحَّرَ الرَّجُلُ فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الصَّوْمُ فَإِنْ أَفْطَرَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے سحری کھائی تو اس پر روزہ واجب ہوگیا، اگر اس نے روزہ توڑا تو اس پر قضاء لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9344، ترقيم محمد عوامة 9189)
Hadith No.: 9190 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ أَنَّهُمَا كَانَا إِذَا زَارَا رَجُلا أَوْ دُعِيَا إِلَى طَعَامٍ وَهُمَا صَائِمَانِ إِنْ سَأَلَهُمَا أَنْ يُفْطِرَا أَفْطَرَا , كَانَا يَقُولَانِ:" نَقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت مجاہد اگر کسی آدمی سے ملاقات کے لئے جاتے اور ان حضرات کا روزہ ہوتا۔ اس حالت میں انہیں کھانے کی دعوت دی جاتی تو یہ روزہ توڑ دیتے اور فرماتے کہ ہم اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9345، ترقيم محمد عوامة 9190)