☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص غروبِ شمس کا گمان کرتے ہوئے روزہ افطار کرلے لیکن پھر معلوم ہو کہ ابھی سورج غروب نہیں ہوا تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر کوئی شخص غروبِ شمس کا گمان کرتے ہوئے روزہ افطار کرلے لیکن پھر معلوم ہو کہ ابھی سورج غروب نہیں ہوا تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 9138 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" شَهِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فِي رَمَضَانَ وَقُرِّبَ إلَيْهِ شَرَابٌ فَشَرِبَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَهُمْ يَرَوْنَ أَنَّ الشَّمْسَ قَدْ غَرَبَتْ، ثُمَّ ارْتَقَى الْمُؤَذِّنُ، فقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَاللَّهِ لَلشَّمْسُ طَالِعَةٌ لَمْ تَغْرُبْ، فقَالَ عُمَرُ: مَنَعَنَا اللَّهُ مِنْ شَرِّكَ , مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، يَا هَؤُلَاءِ مَنْ كَانَ أَفْطَرَ فَلْيَصُمْ يَوْمًا مَكَانَ يَوْمٍ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَفْطَرَ فَلْيُتِمَّ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رمضان میں میں حضرت عمر کے ساتھ تھا۔ ان کے لئے پینے کی کوئی چیز پیش کی گئی۔ بعض لوگوں نے یہ خیال کرتے ہوئے اسے پی لیا کہ سورج غروب ہوچکا ہے۔ پھر مؤذن اوپر چڑھا اور اس نے اعلان کیا کہ اے امیر المؤمنین! خدا کی قسم ابھی سورج غروب نہیں ہوا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ اللہ ہمیں تیرے شر سے بچائے۔ یہ بات دو یاتین مرتبہ فرمائی۔ پھر آپ نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ جس شخص نے آج وقت سے پہلے افطار کیا ہے وہ اس دن کے بدلے ایک روزہ رکھے، جس نے افطار نہیں کیا وہ غروب شمس کا انتظار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9293، ترقيم محمد عوامة 9138)
حدیث نمبر: 9139 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بِنَحْوِهِ إلَّا أَنَّ سُفْيَانَ، قَالَ:" إنَّا لَمْ نَبْعَثْكَ رَاعِيًا، إنَّمَا بَعَثْنَاكَ دَاعِيًا، وَقَدِ اجْتَهَدْنَا , وَقَضَاءُ يَوْمٍ يَسِيرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یہ واقعہ منقول ہے۔ البتہ اس میں یہ اضافہ ہے کہ ہم نے تمہیں نگہبان نہیں بنایا، ہم نے تمہیں دعوت دینے والا بنایا تھا۔ ہم نے کوشش کرلی تھی۔ بہرحال ایک دن کی قضاء آسان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9294، ترقيم محمد عوامة 9139)
حدیث نمبر: 9140 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ , عَمَّنْ , سَمِعَ بِشْرَ بْنَ قَيْسٍ:" أَنَّ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ أَمَرَهُمْ بِالْقَضَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بشر بن قیس کہتے ہیں کہ غروب شمس سے پہلے افطار کرنے کی صورت میں حضرت عمر نے لوگوں کو قضاء کرنے کا حکم دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9295، ترقيم محمد عوامة 9140)
حدیث نمبر: 9141 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامٍ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ أَنَّهُمْ أَفْطَرُوا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، قَالَ أَبُو أُسَامَةَ: فَقُلْتُ لِهِشَامٍ: فَأُمِرُوا بِالْقَضَاءِ، قَالَ:" وَمِنْ ذَلِكَ بُدٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسمائ فرماتی ہیں کہ عہد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں لوگوں نے ایک مرتبہ غروب شمس سے پہلے ایک بادلوں کے دن میں روزہ افطار کرلیا تھا اور سورج بعد میں غروب ہوا تھا۔ ابو اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ہشام سے کہا کہ کیا انہیں قضاء کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کے سوا چارہ بھی کیا تھا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9296، ترقيم محمد عوامة 9141)
حدیث نمبر: 9142 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " يَقْضِي لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى، يَقُولُ: ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ سورة البقرة آية 187".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وقت سے پہلے افطار کرنے والا روزہ کی قضا کرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ { أَتِمُّوا الصِّیَامَ إلَی اللَّیْلِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9297، ترقيم محمد عوامة 9142)
حدیث نمبر: 9143 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عُمَرَ بِنَحْوٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ الَّذِي يَأْتِي
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر کی آگے آنے والی حدیث ایک اور سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9298، ترقيم محمد عوامة 9143)
حدیث نمبر: 9144 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَشْعَثَ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ , يَقُولُ فِيمَنْ أَفْطَرَ وَهُوَ يَرَى أَنَّ الشَّمْسَ قَدْ غَابَتْ، ثُمَّ اسْتَبَانَ لَهُ أَنَّهَا لَمْ تَغِبْ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" أَجْزَأَ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غروب شمس کا گمان کرتے ہوئے روزہ افطار کرلے لیکن پھر معلوم ہو کہ ابھی سورج غروب نہیں ہوا تو اس کا روزہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9299، ترقيم محمد عوامة 9144)
حدیث نمبر: 9145 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أُخْرِجَتْ عِسَاسٌ مِنْ بَيْتِ حَفْصَةَ وَعَلَى السَّمَاءِ سَحَابٌ فَظَنُّوا أَنَّ الشَّمْسَ قَدْ غَابَتْ فَأَفْطَرُوا فَلَمْ يَلْبَثُوا أَنْ تَجَلَّى السَّحَابُ فَإِذَا الشَّمْسُ طَالِعَةٌ، فقَالَ عُمَرُ:" مَا تَجَانَفَنَا مِنْ إثْمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب کہتے ہیں کہ حضرت حفصہ کے گھر سے کھانے کا ایک بڑا برتن لایا گیا تو لوگ سمجھے کہ سورج غروب ہوگیا۔ اس دن بادل تھے، اس پر لوگوں نے روزہ افطار کرلیا۔ کچھ دیر بعد بادل چھٹے تو چمکتا سورج نظر آنے لگا۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا کہ ہم گناہ سے نہیں بچ سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9300، ترقيم محمد عوامة 9145)
حدیث نمبر: 9146 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاوِيَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ قَطَنٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ فِي رَمَضَانَ فَأَفْطَرُوا، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَقْضُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قطن فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ کے زمانے میں لوگوں نے رمضان کا روزہ غروب شمس سے پہلے افطار کرلیا تو حضرت معاویہ نے انہیں قضا کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9301، ترقيم محمد عوامة 9146)
حدیث نمبر: 9147 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" قُلْتُ أَفْطَرْتُ فِي يَوْمٍ مُغَيِّمٍ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَأَنَا أَحْسِبُهُ اللَّيْلَ، ثُمَّ بَدَتِ الشَّمْسُ أَفَأَقْضِي ذَلِكَ الْيَوْمَ قَطُّ وَلَا أُكَفِّرُ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ میں نے بادلوں والے دن میں رمضان کا روزہ یہ سمجھتے ہوئے افطار کرلیا کہ سورج غروب ہوچکا ہے، پھر سورج ظاہر ہوگیا تو کیا میں اس روزے کی قضا کروں اور کفارہ نہ دوں؟ انہوں نے فرمایا کہ یونہی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9302، ترقيم محمد عوامة 9147)
حدیث نمبر: 9148 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ , حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: " غَزَوْتُ مَعَ زِيَادِ بْنِ النَّضْرِ أَرْضَ الرُّومِ، قَالَ: فَأَهْلَلْنَا رَمَضَانَ فَصَامَ النَّاسُ وَفِيهِمْ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ: عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ , وَسُمَيْعٌ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَأَبُو مَعْمَرٍ، وَأَبُو مُسَافِعٍ، فَأَفْطَرَ النَّاسُ يَوْمًا وَالسَّمَاءُ مُغَيِّمَةٌ وَنَحْنُ بَيْنَ جَبَلَيْنِ: الْحَارِثِ، وَالْحُوَيْرِثِ، وَلَمْ أُفْطِرْ أَنَا حَتَّى تَبَيَّنَ اللَّيْلُ، ثُمَّ إنَّ الشَّمْسَ خَرَجَتْ فَأَبْصَرْنَاهَا عَلَى الْجَبَلِ، فقَالَ زِيَادٌ: أَمَّا هَذَا الْيَوْمُ فَسَوْفَ نَقْضِيهِ وَلَمْ نَتَعَمَّدْ فِطْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں سرزمین روم میں حضرت زیاد بن نضر کے ساتھ تھا۔ ہم نے رمضان کا چاند دیکھا تو لوگوں نے روزہ رکھا جن میں حضرت عبد اللہ، عامر بن سعد، سمیع، ابوعبد اللہ، ابو معمر اور ابو مسافع تھے۔ لوگوں نے ایک دن روزہ رکھا اس دن آسمان پر بادل تھے۔ ہم حارث اور حویرث نامی دو پہاڑوں کے درمیان تھے۔ میں نے اس وقت تک افطار نہ کیا جب تک رات ظاہر نہ ہوگئی۔ پھر سورج نکلا اور ہم نے پہاڑوں پر اسے دیکھا۔ تو زیاد نے کہا کہ ہم اس دن کی قضا کریں گے اور ہم نے اس روزے کا اعتبارنہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9303، ترقيم محمد عوامة 9148)
حدیث نمبر: 9149 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ أَبِيهِ , أَفْطَرَ عُمَرُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَقِيلَ لَهُ: قَدْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فقَالَ:" خَطْبٌ يَسِيرٌ قَدْ كُنَّا جَاهِدِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے رمضان کے مہینے میں روزہ افطار کیا تو ان سے کہا گیا کہ سورج طلوع ہوگیا ہے! حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ معمولی غلطی ہے، ہم نے تو پوری کوشش کی ہے لہٰذا ہم پر کوئی گناہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9304، ترقيم محمد عوامة 9149)