☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک رمضان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جن حضرات کے نزدیک رمضان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 9112 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَصُومُوا قَبْلَ رَمَضَانَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ حَالَتْ دُونَهُ غَيَايَةٌ فَكَمِّلُوا ثَلَاثِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رمضان سے پہلے روزہ نہ رکھو۔ رمضان کا چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور شوال کا چاند دیکھ کر عید مناؤ۔ اگر چاند دیکھنے میں بادلوں کی کوئی رکاوٹ ہو تو تیس دن پورے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9267، ترقيم محمد عوامة 9112)
حدیث نمبر: 9113 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، مَنْصُورٍ ، رِبْعِيٍّ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ إلَّا أَنْ تَرَوُا الْهِلَالَ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ، وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلَالَ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رمضان آنے سے پہلے روزہ نہ رکھو یہاں تک کہ تم چاند دیکھ لو یاشعبان کے تیس دن پورے کرلو۔ اس وقت تک عید نہ مناؤ جب تک چاند نہ دیکھ لو یا تیس روزے پورے نہ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9268، ترقيم محمد عوامة 9113)
حدیث نمبر: 9114 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا ثَلَاثِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ، اگر بادل چھا جائیں تو تیس روزے پورے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9269، ترقيم محمد عوامة 9114)
حدیث نمبر: 9115 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَصِلُوا رَمَضَانَ بِشَيْءٍ، وَلَا تَقَدَّمُوا قَبْلَهُ بِيَوْمٍ وَلَا بِيَوْمَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رمضان کے ساتھ کسی چیز کو نہ ملاؤ، رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9270، ترقيم محمد عوامة 9115)
حدیث نمبر: 9116 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ رَمَضَانَ، فقَالَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ، اگر چاند نظر نہ آئے تو مقدار پوری کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9271، ترقيم محمد عوامة 9116)
حدیث نمبر: 9117 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الْأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ الْهِلَالَ، فقَالَ:" إذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ، اگر چاند نظر نہ آئے تو تیس روزے پورے کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9272، ترقيم محمد عوامة 9117)
حدیث نمبر: 9118 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " نَهَى أَنْ يُتَعَجَّلَ قَبْلَ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9273، ترقيم محمد عوامة 9118)
حدیث نمبر: 9119 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أَبِي الْعُمَيْسِ ، الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إذَا كَانَ النِّصْفُ مِنْ شَعْبَانَ فَأَمْسِكُوا حَتَّى يَكُونَ رَمَضَانُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نصف شعبان کے رمضان تک روزے سے رکے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9274، ترقيم محمد عوامة 9119)
حدیث نمبر: 9120 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، حُصَيْنٍ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: خَرَجْنَا لِلْعُمْرَةِ فَلَمَّا نَزَلْنَا بِبَطْنِ نَخْلَةَ، قَالَ: تَرَاءَيْنَا الْهِلَالَ، قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: هُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ، وَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: هُوَ ابْنُ لَيْلَتَيْنِ، فَلَقِينَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْنَا: إنَّا رَأَيْنَا الْهِلَالَ، فقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: هُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ، وَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: هُوَ ابْنُ لَيْلَتَيْنِ، فقَالَ أَيُّ لَيْلَةٍ رَأَيْتُمُوهُ؟، قَالَ: فَقُلْنَا لَيْلَةَ كَذَا وَكَذَا، فقَالَ: إنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إنَّ اللَّهَ مَدَّهُ لِلرُّؤْيَةِ فَهُوَ لِلَيْلَةٍ رَأَيْتُمُوهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ ہم عمرہ کے لئے روانہ ہوئے، جب ہم مقام بطن نخلہ پہنچے تو ہم نے کہا کہ ہمیں چاند نظر آگیا ہے، کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ تیسری رات کا چاند ہے، کچھ نے کہا کہ یہ دوسری رات کا چاند ہے۔ اس پر ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملے اور ہم نے کہا کہ ہم نے چاند دیکھا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تیسری رات کا چاند ہے اور کچھ نے کہا کہ یہ دوسری رات کا چاند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم نے یہ چاند کب دیکھا؟ ہم نے کہا کہ فلاں رات میں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاند کی رؤیت کو لمبا کیا ہے، چاند کی رات وہ ہوگی جس رات تم اسے دیکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9275، ترقيم محمد عوامة 9120)
حدیث نمبر: 9121 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبَا الْبَخْتَرِيِّ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: أَهْلَلْنَا رَمَضَانَ وَنَحْنُ بِذَاتِ عِرْقٍ فَأَرْسَلْنَا رَجُلًا إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَسْأَلُهُ، فقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّ اللَّهَ قَدْ مَدَّهُ لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ ہم نے مقام ذات عرق میں رمضان کا چاند دیکھا، ہم نے ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا جو ان سے اس بارے میں سوال کرے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاند کی رؤیت کو لمبا کیا ہے اگر تمہیں چاند نظر نہ آئے تو تم تیس دن پورے کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9276، ترقيم محمد عوامة 9121)
حدیث نمبر: 9122 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ إذَا حَضَرَ رَمَضَانُ، فَيَقُولُ:" أَلَا لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ إذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ، قَالَ: كَانَ يَكُونُ ذَلِكَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ وَبَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ آتا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ خطبہ دیتے جس میں ارشاد فرماتے کہ خبردار! مہینے سے آگے نہ بڑھو، جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو۔ جب چاند دیکھو تو عید مناؤ، جب چاند تمہیں نظر نہ آئے تو تیس دن پورے کرلو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ بات عصر کے بعد اور فجر کے بعد فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9277، ترقيم محمد عوامة 9122)
حدیث نمبر: 9123 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَنَا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عُمَرَ مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9278، ترقيم محمد عوامة 9123)
حدیث نمبر: 9124 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ , قَالَا: " نُهِيَ أَنْ يَتَقَدَّمَ بَيْنَ يَدَيْ رَمَضَانَ بِصَوْمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ رمضان سے پہلے روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9279، ترقيم محمد عوامة 9124)
حدیث نمبر: 9125 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، وَعَطَاءٍ" أَنَّهُمَا كَرِهَا التَّعْجِيلَ قَبْلَ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر اور حضرت عطاء نے رمضان سے پہلے روزہ رکھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9280، ترقيم محمد عوامة 9125)
حدیث نمبر: 9126 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" فِي الرَّجُلِ يَصُومُ فَيَحْضُرُ رَمَضَانُ، قَالَ:" يَفْصِلُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَمَضَانَ بِأَيَّامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کا روزے رکھنے کا معمول ہو، اس دوران رمضان آجائے تو رمضان سے کچھ دن پہلے روزے رکھنے چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9281، ترقيم محمد عوامة 9126)
حدیث نمبر: 9127 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ:" كَانُوا يَنْظُرُونَ إلَى الْهِلَالِ إنْ رَأَوْهُ صَامُوا وَإِنْ لَمْ يَرَوْهُ نَظَرُوا مَا يَقُولُ: إمَامُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اسلاف چاند کو دیکھا کرتے تھے، جب وہ چاند دیکھتے تو روزہ رکھتے، اگر نہ دیکھتے تو اپنے امام کی بات کا انتظار کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9282، ترقيم محمد عوامة 9127)