☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک سفر میں رکھا جانے والا روزہ قابلِ قبول نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جن حضرات کے نزدیک سفر میں رکھا جانے والا روزہ قابلِ قبول نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9088 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ صَامَ رَمَضَانَ فِي سَفَرٍ، فقَالَ: لَا يُجْزِئه"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ کیا سفر میں رکھا جانے والا روزہ کافی ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9242، ترقيم محمد عوامة 9088)
حدیث نمبر: 9089 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ الْمُحَرَّرِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: " صُمْتُ رَمَضَانَ فِي السَّفَرِ فَأَمَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنْ أُعِيدَ الصِّيَامَ فِي أَهْلِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محرر بن ابی ہریرہ کہتے ہیں کہ میں نے دورانِ سفر رمضان کا روزہ رکھا تو حضرت ابوہریرہ نے مجھ سے فرمایا کہ اپنے علاقے میں پہنچ کر یہ روزہ دوبارہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9243، ترقيم محمد عوامة 9089)
حدیث نمبر: 9090 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، قَالَ:" كُنَّا فِي غَزْوَةٍ فَكَانَ عَلَيْنَا أَمِيرٌ، فقَالَ: لَا تَصُومُنَّ فَمَنْ صَامَ فَلْيُفْطِرْ، قَالَ أَبُو الْفَيْضِ: فَلَقِيتُ أَبَا قِرْصَافَةَ , رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فقَالَ: لَوْ صُمْتَ , ثُمَّ صُمْتَ مَا قَضَيْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو فیض فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں تھے اور ایک صاحب ہمارے امیر تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے روزہ نہ رکھے۔ ابو فیض کہتے ہیں کہ میں ایک صحابی حضرت ابو قرصافہ کو ملا اور میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر میں روزہ رکھوں اور پھر روزہ رکھوں تو میں نے قضاء نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9244، ترقيم محمد عوامة 9090)
حدیث نمبر: 9091 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ رَجُلًا صَامَ رَمَضَانَ فِي السَّفَرِ فَأَمَرَهُ عُمَرُ , رَحِمَهُ اللَّهُ , أَنْ يُعِيدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے دورانِ سفر رمضان کا روزہ رکھا تو حضرت عمر نے روزے کا اعادہ کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9245، ترقيم محمد عوامة 9091)