☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: مسافرون فيصوم بعض ويفطر بعض
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من قال: مسافرون فيصوم بعض ويفطر بعض
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 9082 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إلَى حُنَيْنٍ فِي اثْنَيْ عَشْرَةَ بَقِيَتْ مِنْ رَمَضَانَ فَصَامَ طَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ وَأَفْطَرَ آخَرُونَ فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ ابھی رمضان ختم ہونے میں بارہ دن باقی تھے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر روانہ ہوئے۔ آپ کے کچھ ساتھیوں نے روزہ رکھا اور کچھ نے نہ رکھا۔ آپ نے کسی کو کچھ نہ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9235، ترقيم محمد عوامة 9082)
Hadith No.: 9083 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، التَّيْمِيِّ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" كُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا الصَّائِمُ، وَمِنَّا الْمُفْطِرُ، فَلَا يَعِيبُ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شانہ بشانہ جہاد کیا کرتے تھے۔ ہم میں سے کچھ لوگ روزہ رکھتے تھے اور کچھ روزہ نہ رکھتے تھے۔ کوئی روزہ دار روزہ نہ رکھنے والے اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے کو کچھ نہ کہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9236، ترقيم محمد عوامة 9083)
Hadith No.: 9084 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَصْحَابَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ:" خَرَجْتُ فَصُمْتُ، فَقَالُوا لِي: أَعِدْ، قَالَ: فَقُلْتُ: إنَّ أَنَسًا أَخْبَرَنِي: أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا يُسَافِرُونَ فَلَا يَعِيبُ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ"،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر پر تھا، میں نے روزہ رکھا تو لوگوں نے مجھے کہا کہ تمہیں اس روزے کا اعادہ کرنا ہوگا۔ میں نے کہا کہ مجھے حضرت انس نے بتایا ہے کہ صحابہ کرام سفر کرتے تھے اور کوئی روزہ دار روزہ نہ رکھنے والے اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے کو کچھ نہ کہتا تھا۔ اس کے بعد میں حضرت ابن ابی ملیکہ سے ملا تو انہوں نے مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی بات بتائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9237، ترقيم محمد عوامة 9084)
Hadith No.: 9085 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَصْحَابُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَالْحَسَنِ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالُوا: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَافِرِينَ فَيَصُومُ الصَّائِمُ وَيُفْطِرُ الْمُفْطِرُ فَلَا يَعِيبُ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی، حضرت حسن اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جب سفر پر ہوتے تو بعض لوگ روزہ رکھتے اور بعض نہ رکھتے، لیکن روزہ دار روزہ نہ رکھنے والے اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے کو کچھ نہ کہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9239، ترقيم محمد عوامة 9085)
Hadith No.: 9086 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، أَبِي نَضْرَةَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ فَلَمْ يَكُنْ يَعِيبُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کرتے، ہم میں سے کچھ لوگ روزہ رکھتے اور کچھ روزہ نہ رکھتے لیکن روزہ دار روزہ نہ رکھنے والے اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے کو کچھ نہ کہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9240، ترقيم محمد عوامة 9086)
Hadith No.: 9087 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: " كُنَّا مَعَ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ فِي سَفَرٍ فَصَامَ بَعْضُهُمْ وَأَفْطَرَ بَعْضُهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ ہم کچھ صحابہ کرام کے ساتھ تھے ان میں سے کچھ نے روزہ رکھا اور کچھ نے روزہ نہ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9241، ترقيم محمد عوامة 9087)