☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات کم روزے رکھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جو حضرات کم روزے رکھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9002 مصنف ابن ابی شیبہ
لِعَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ : إنَّكَ تُقِلُّ الصَّوْمَ، فقَالَ:" إنِّي أَخَافُ أَنْ يَمْنَعَنِي مِنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِ أَحَبُّ إلَيَّ مِنَ الصَّوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کم روزے کیوں رکھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ اس لئے کہ روزہ مجھے تلاوت سے روک لے گا اور تلاوت کرنا مجھے روزہ رکھنے سے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9154، ترقيم محمد عوامة 9002)
حدیث نمبر: 9003 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُهَاجِرٍ، قَالَ:" كَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ الصَّوْمَ أَقَلُّ الْأَنْوَاعِ أَجْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن مہاجر فرماتے ہیں کہ اسلاف کا خیال یہ تھا کہ روزہ اجر کے اعتبار سے کم محسوس ہونے والے اعمال میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9155، ترقيم محمد عوامة 9003)
حدیث نمبر: 9004 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِأَبِي ذَرٍّ: الصِّيَامُ لَا أَسْمَعُكَ ذَكَرْتُهُ، فقَالَ أَبُو ذَرٍّ:" قُرْبَةٌ وَلَيْسَ هُنَالِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابوذر سے کہا کہ میں نے آپ کو روزہ کا ذکر کرتے ہوئے نہیں سنا اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ روزہ یقینا ثواب کی چیز ہے لیکن یہاں نہیں۔ یعنی بعض مقامات پر روزہ کے مقابلے میں دوسرے اعمال کا ثواب زیادہ ہوتا ہے جیسے جہاد وغیرہ۔ اسی طرح سفر میں روزہ نہ رکھنا بھی بعض اوقات افضل ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9156، ترقيم محمد عوامة 9004)
حدیث نمبر: 9005 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" كَانَ مِنْ أَقَلِّ أَعْمَالِهِمُ الصَّوْمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف کے کم کئے جانے والے اعمال میں سے ایک روزہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9157، ترقيم محمد عوامة 9005)