☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الصيام وثوابه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← ما ذكر في فضل الصيام وثوابه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 8984 Musannaf Ibn Abi Shaibah
إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، قَالَ: أَتَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ فَدَعَا لِي بِلَبَنِ لَقْحَةٍ , فَقُلْتُ: إنِّي صَائِمٌ، فقَالَ: أَمَا إنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ، وَصِيَامٌ حَسَنٌ صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مطرف بن عبد اللہ بن شخیر کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عثمان ابن ابی العاص کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے میرے لئے حاملہ اونٹنی کا دودھ منگوایا۔ میں نے کہا کہ میں روزے سے ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ روزہ جہنم کے مقابلے میں اس طرح ڈھال ہے جیسے تم دشمن کے مقابلے کے لئے ڈھال لیتے ہو۔ بہترین روزہ رکھنے کی صورت یہ ہے کہ ہر مہینے تین روزے رکھے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9136، ترقيم محمد عوامة 8984)
Hadith No.: 8985 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " الصَّوْمُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ كَجُنَّةِ الرَّجُلِ إذَا حَمَلَ مِنَ السِّلَاحِ مَا أَطَاقَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ روزہ جہنم کے مقابلے میں ایسے ڈھال ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص دشمن کے مقابلے میں ہتھیار کے طور پر اپنی بساط کے مطابق ڈھال استعمال کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9137، ترقيم محمد عوامة 8985)
Hadith No.: 8986 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، أَبِي سِنَانٍ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إنَّ اللَّهَ يَقُولُ:" إنَّ الصَّوْمَ لِي، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَإِنَّ لِلصَّائِمِ فَرْحَتَيْنِ: إذَا أَفْطَرَ فَرِحَ، وَإِذَا لَقِيَ اللَّهَ فَرِحَ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دیتا ہوں۔ روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک افطار کے وقت وہ خوش ہوتا ہے اور دوسری اس وقت جب وہ اپنے رب سے ملے گا اور خوش ہوگا۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بدبو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9138، ترقيم محمد عوامة 8986)
Hadith No.: 8987 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ يُضَاعَفُ الْحَسَنَةُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ. قَالَ اللَّهُ تَعَالَى:" إلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ يَدَعُ طَعَامَهُ، وَشَرَابَهُ، وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي، لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ: فَرْحَةٌ عِنْدَ فِطْرِهِ، وَفَرْحَةٌ عِنْدَ لِقَاءِ رَبِّهِ، وَلَخُلُوفُ فِيهِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ , الصَّوْمُ جُنَّةٌ، الصَّوْمُ جُنَّةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ابن آدم کا ہر عمل کئی گنا بڑھایا جاتا ہے۔ ایک نیکی کا اجر دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ سوائے روزے کے کیونکہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دیتا ہوں۔ روزہ دار میرے لئے اپنے کھانے اور اپنی شہوت کو چھوڑتا ہے، روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک وہ خوشی جو اسے افطار کے وقت ہوتی ہے اور دوسری وہ خوشی جو اسے اپنے رب سے ملاقات کے وقت ہوگی۔ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ روزہ ڈھال ہے روزہ ڈھال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9139، ترقيم محمد عوامة 8987)
Hadith No.: 8988 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مُرْنِي بِعَمَلٍ أَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ، فقَالَ: عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا مثل لَهُ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو أُمَامَةَ، لَا يُرَى فِي بَيْتِهِ الدُّخَانُ نَهَارًا إلَّا إذَا نزل بِهِ ضَيْفٌ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتادیجئے جو مجھے جنت میں داخل کردے۔ آپ نے فرمایا کہ تم روزے رکھا کرو کیونکہ اس کے مثل کوئی چیز نہیں۔ اس کے بعد سے حضرت ابو امامہ کا یہ حال تھا کہ ان کے گھر سے اس وقت دھواں نظر آتا تھا جب ان کے گھر میں کوئی مہمان ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9140، ترقيم محمد عوامة 8988)
Hadith No.: 8989 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: " لِلْجَنَّةِ بَابٌ يُدْعَى الرَّيَّانُ يَدْخُلُ مِنْهُ الصَّائِمُونَ"، قَالَ:" فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں کہ جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ”ریان“ کہا جاتا ہے، اس میں سے روزہ دار داخل ہوں گے۔ جب آخری روزہ دار جنت میں داخل ہوگا تو اسے بند کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9141، ترقيم محمد عوامة 8989)
Hadith No.: 8990 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9142، ترقيم محمد عوامة 8990)
Hadith No.: 8991 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي عُبَيْدَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ وَاصِلِ عَنْ بَشَّارِ بْنِ أَبِي سَيْفٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي عُبَيْدَةَ ، فقَالَ: " الصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عیاض بن غطیف فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو عبیدہ کے پاس حاضر ہوئے انہوں نے فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے جب تک آدمی اس کو پھاڑ نہ ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9143، ترقيم محمد عوامة 8991)
Hadith No.: 8992 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، بَشَّارُ بْنُ أَبِي سَيْفٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ ، أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، ثَنَا بَشَّارُ بْنُ أَبِي سَيْفٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ فِي مَرَضِهِ، فقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عیاض بن غطیف فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو عبیدہ کے پاس ان کے مرض الوفات میں حاضر ہوئے انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ روزہ ڈھال ہے جب تک آدمی اس کو پھاڑ نہ ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9144، ترقيم محمد عوامة 8992)
Hadith No.: 8993 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، قَالَ: خَرَجْنَا وَفْدًا إلَى مُعَاوِيَةَ فَمَرَرْنَا بِرَاهِبٍ فَجِيءَ بِالطَّعَامِ فَأَكَلَ الْقَوْمُ وَلَمْ آكُلْ، فقَالَ لِي: مَا لَكَ لَا تَأْكُلُ؟ فَقُلْتُ: إنِّي صَائِمٌ، قَالَ:" أَلَا أَكْشِمُكَ عَلَى صَوْمِكَ تُوضَعُ الْمَوَائِدُ فَأَوَّلُ مَنْ يَأْكُلُ مِنْهَا الصَّائِمُونَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن رباح فرماتے ہیں کہ ہم ایک وفد کی صورت میں حضرت معاویہ کی طرف روانہ ہوئے۔ راستے میں ایک راہب سے ہماری ملاقات ہوئی۔ ہم اس کے پاس تھے کہ کھانا لایا گیا۔ لوگوں نے کھانا کھایا لیکن میں نے کھانا نہیں کھایا۔ اس راہب نے مجھ سے پوچھا کہ تم کھانا کیوں نہیں کھاتے؟ میں نے کہا کہ میرا روزہ ہے۔ اس نے کہا کہ میں تمہیں روزے رکھنے کی تلقین کرتا ہوں کیونکہ ایک وقت دستر خوان بچھائے جائیں گے اور ان سے سب سے پہلے کھانے والے روزہ دار ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9145، ترقيم محمد عوامة 8993)
Hadith No.: 8994 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَأَبُو أُسَامَةَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي لَقِيطٌ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: كُنَّا فِي الْبَحْرِ فَبَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ وَقَدْ رَفَعْنَا الشِّرَاعَ وَلَا نَرَى جَزِيرَةً وَلَا شَيْئًا، إذْ سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي: يَا أَهْلَ السَّفِينَةِ قِفُوا أُخْبِرْكُمْ، فَقُمْنَا نَنْظُرُ فَلَمْ نَرَ شَيْئًا فَنَادَى سَبْعًا، فَلَمَّا كَانَتِ السَّابِعَةُ قُمْتُ، فَقُلْتُ: يَا هَذَا أَخْبِرْنَا مَا تُرِيدُ أَنْ تُخْبِرَنَا بِهِ فَإِنَّكَ تَرَى حَالَنَا، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَقِفَ عَلَيْكَ، قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِقَضَاءٍ قَضَاهُ اللَّهُ عَلَى نَفْسِهِ أَيُّمَا عَبْدٍ أَظْمَأَ نَفْسَهُ فِي اللَّهِ فِي يَوْمٍ حَارٍّ أَرْوَاهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، زَادَ أَبُو أُسَامَةَ: فَكُنْتُ لَا تَشَاءُ أَنْ تَرَى أَبَا مُوسَى صَائِمًا فِي يَوْمٍ بَعِيدٍ مَا بَيْنَ الطَّرَفَيْنِ إلَّا رَأَيْتَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم سمندر میں سفر کررہے تھے، ہم نے اپنے بادبان بلند کر رکھے تھے۔ ہمیں کوئی جزیرہ دکھائی نہ دے رہا تھا اور نہ کوئی دوسری چیز ہمیں نظر آرہی تھی۔ اتنے میں ہمیں آواز آئی اے کشتی والو! ٹھہر جاؤ میں تمہیں ایک بات بتاتا ہوں۔ ہم کھڑے ہو کر دیکھنے لگے لیکن ہم کو کچھ نظر نہ آیا۔ اس پکارنے والے نے سات مرتبہ آواز دی۔ ساتویں مرتبہ میں کھڑا ہوا اور میں نے کہا کہ تو جو کوئی بھی ہے ہمیں وہ بات بتادے جو بتانا چاہتا ہے، تو ہماری حالت کو دیکھ رہا ہے اور جانتا ہے کہ ہم تیرے پاس کھڑے نہں ہوسکتے۔ اس نے کہا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے ایک فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو اس نے اپنے اوپر لازم کیا ہے! وہ یہ ہے کہ جو بندہ اللہ کے لئے خود کو ایک گرم دن میں پیاسا رکھے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے سیراب فرمائیں گے۔ ابو اسامہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد آپ کبھی حضرت ابو موسیٰ کو بغیر روزے کے نہ دیکھ سکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9146، ترقيم محمد عوامة 8994)
Hadith No.: 8995 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سَعْدَانَ الْجُهَنِيِّ ، سَعْدٍ أَبِي مُجَاهِدٍ الطَّائِيِّ ، أَبِي مُدِلَّةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَعْدَانَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ سَعْدٍ أَبِي مُجَاهِدٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ أَبِي مُدِلَّةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الصَّائِمُ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9147، ترقيم محمد عوامة 8995)
Hadith No.: 8996 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ ، حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِكُلِّ أَهْلِ عَمَلٍ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُدْعَوْنَ مِنْهُ بِذَلِكَ الْعَمَلِ، وَلِأَهْلِ الصِّيَامِ بَابٌ يُقَالَ لَهُ الرَّيَّانُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں ہر عمل کے لئے ایک مخصوص دروازہ ہے، اس عمل والوں کو اس دروازے سے پکارا جائے گا۔ روزہ داروں کے دروازے کا نام ”ریان“ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9148، ترقيم محمد عوامة 8996)