☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 8929 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَارْفَعْنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے: اے میرے رب! میرے گناہوں کو معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے مضبوطی عطا فرما اور مجھے رفعت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9078، ترقيم محمد عوامة 8929)
حدیث نمبر: 8930 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَارْزُقْنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے: اے میرے رب! میرے گناہوں کو معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے مضبوطی عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9079، ترقيم محمد عوامة 8930)
حدیث نمبر: 8931 مصنف ابن ابی شیبہ
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أُمِّ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ : أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ بَيْنَ الرَّكْعَتَيْنِ أَوِ السَّجْدَتَيْنِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ، وَارْحَمْ، وَاهْدِ لِلسَّبِيلِ الْأَقْوَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ دونوں سجدوں یا دو رکعتوں کے درمیان یہ کہا کرتی تھیں: اے اللہ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھے سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9080، ترقيم محمد عوامة 8931)
حدیث نمبر: 8932 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ:" كَانَ أَبِي يَقْرَأُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قُرْآنًا كَثِيرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ میرے والد دونوں سجدوں کے درمیان بہت تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9081، ترقيم محمد عوامة 8932)
حدیث نمبر: 8933 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، رَجُلٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَطَاءٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان استغفر اللہ (میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں) استغفر اللہ (میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں) کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9082، ترقيم محمد عوامة 8933)
حدیث نمبر: 8934 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ مُؤَقَّتٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دونوں سجدوں کے درمیان پڑھنے کے لئے کوئی وظیفہ مخصوص نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9083، ترقيم محمد عوامة 8934)
حدیث نمبر: 8935 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ: " أَقْرَأُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا میں دونوں سجدوں کے درمیان کچھ پڑھوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9084، ترقيم محمد عوامة 8935)