☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بغیر قراءت کے پڑھی گئی نماز کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← بغیر قراءت کے پڑھی گئی نماز کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 8915 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ فِي الَّذِي يُصَلِّي بِغَيْرِ قِرَاءَةٍ:" قَوْلًا شَدِيدًا أَهَابُ أَنْ أَقُولَهُ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف بغیر قراءت کے نماز پڑھنے والے کے بارے میں ایک سخت بات کہا کرتے تھے جسے میں زبان پر نہیں لاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9063، ترقيم محمد عوامة 8915)
حدیث نمبر: 8916 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا لَمْ يَقْرَإِ الْإِمَامُ وَلَا مَنْ خَلْفَهُ ؛ أَعَادُوا الصَّلَاةَ كُلُّهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر امام نے اور اس کے مقتدیوں نے قراءت نہ کی تو وہ دوبارہ نماز پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9064، ترقيم محمد عوامة 8916)
حدیث نمبر: 8917 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَوْ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَجُلٍ لَا أَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يَقْرَأُ، أَعَدْتُ صَلَاتِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر میں کسی آدمی کے پیچھے نماز پڑھوں اور مجھے اس کی قراءت کا علم نہ ہو تو میں دوبارہ نماز پڑھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9065، ترقيم محمد عوامة 8917)