☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا شفق ’’سفیدی‘‘ کا نام ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا شفق ’’سفیدی‘‘ کا نام ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8896 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الشَّفَقُ: النَّهَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ شفق دن کے باقی ماندہ حصے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9044، ترقيم محمد عوامة 8896)
حدیث نمبر: 8897 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ صَلُّوا الْمَغْرِبَ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ، ثُمَّ ذَكَرَ لِي أَنَّ أُنَاسًا يُعَجِّلُونَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ قَبْلَ أَنْ يَذْهَبَ بَيَاضُ الْأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ، فَلَا تُصَلِّيهَا حَتَّى يَذْهَبَ بَيَاضُ الْأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ، وَيَغْشَاهُ ظُلْمَةُ اللَّيْلِ، وَمَا عَجَّلْتَ بَعْدَ ذَهَابِ بَيَاضِ الْأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ ؛ فَإِنَّهُ أَحْسَنُ وَأَصْوَبُ، وَاعْلَمْ أَنَّ مِنْ تَمَامِهَا وَإِصَابَةِ وَقْتِهَا مَا ذَكَرْتُ لَكَ فِي كِتَابِي هَذَا مِنْ ذَهَابِ بَيَاضِ الْأُفُقِ ؛ فَإِنَّهُ بَقِيَّةٌ مِنْ بَقِيَّةِ النَّهَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ہماری طرف خط لکھا کہ مغرب کی نماز اس وقت ادا کرو جب روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے۔ پھر فرمایا کہ میرے پاس بعض لوگ ایسے ہیں جو عشاء کی نماز کو افق کی سفیدی ختم ہونے سے پہلے پڑھ لیتے ہیں تم عشاء کی نماز اس وقت تک ادا نہ کرو جب تک مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم نہ ہوجائے اور جب تک رات کی تاریکی چھانہ جائے۔ تم مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد جتنی دیر کرو اتنا ہی اچھا ہے۔ جان لو کہ نماز کا بہترین اور اصل وقت وہی ہے جو میں نے اپنے خط میں ذکر کیا یعنی افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد کا وقت، کیونکہ دن کے ختم ہونے کا اصل وقت یہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9045، ترقيم محمد عوامة 8897)
حدیث نمبر: 8898 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنِ ابْنِ لَبِيبَةَِ، قَالَ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ : " صَلِّ الْعِشَاءَ إِذَا ذَهَبَ الشَّفَقُ، وَإِدْلَامَّ اللَّيْلُ ؛ مَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ ثُلُثِ اللَّيْلِ، وَمَا عَجَّلْتَ بَعْدَ ذَهَابِ بَيَاضِ الْأُفُقِ، فَهُوَ أَفْضَلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب شفق غائب ہوجائے اور رات چھا جائے تو اس کے بعد سے ایک تہائی رات سے پہلے پہلے عشاء کی نماز ادا کرو۔ تم افق سے سفیدی کے ختم ہونے کے بعد جتنی تاخیر کرو اتنا ہی اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9046، ترقيم محمد عوامة 8898)
حدیث نمبر: 8899 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ:" كَانَ طَاوُسٌ يُصَلِّي الْعِشَاءَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الْبَيَاضُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس شفق کی سفیدی غائب ہونے سے پہلے عشاء کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9047، ترقيم محمد عوامة 8899)
حدیث نمبر: 8900 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدِ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " الشَّفَقُ: مَا بَقِيَ مِنَ النَّهَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ شفق دن کے باقی ماندہ حصے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9048، ترقيم محمد عوامة 8900)